• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 149515

    عنوان: کچھ احباب کہتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے ہیں اور قیامت والے دن سب کی بخشش ہو جائے گی اور سارے فرقے مسلمان ہیں جنتی ہیں۔ ایسا کہنا کیسا ہے ؟

    سوال: کچھ احباب کہتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے ہیں اور قیامت والے دن سب کی بخشش ہو جائے گی اور سارے فرقے مسلمان ہیں جنتی ہیں۔ ایسا کہنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 149515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  552-515/N=6/1438

    تمام مذاہب کی حقانیت وصداقت کا عقیدہ در اصل وحدت ادیان کا نظریہ ہے جو در اصل ہندوٴوں کا عقیدہ ہے اور قرآن وحدیث کی صریح اور واضح نصوص کی روشنی میں قطعاً باطل ہے ، اور اس نظریہ کو ماننے والا بلا شبہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اللہ تعالی مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں اور صحیح راستہ پر گامزن رکھے۔ قال اللہ تعالی: ومن یبتغ غیر الإسلام دیناً فلن یقبل منہ وھو فی الآخرة من الخٰسرین(آل عمران:۸۵ )، قل إن ھدی اللہ ھو الھدی (البقرة: ۱۲۰) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند