• عبادات >> ذبیحہ وقربانی

    سوال نمبر: 154371

    عنوان: کیاگدھے اور دوسرے محنت کش جانوروں کی قربانی کی جاسکتی ہے ؟

    سوال: کیاگدھے اور دوسرے محنت کش جانوروں کی قربانی کی جاسکتی ہے ؟ کیا ایسی صورت میں کہ جب کوئی دوسرا جانور ان جانوروں سے بہتر میسر نہ ہو؟ اور ان جانوروں کی قدرو منزلت بھی دوسرے جانوروں سے زیادہ ہو ؟تو کیا ایسی صورت میں محنت کش حلال جانوروں کی قربانی کی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 154371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1230-1017/D=1/1435

    بکری، بکرا، بھیڑ، دنبہ، گائے، بیل، بھینس، بھینسا، اونٹ، اونٹنی، ان جانوروں کی قربانی درست ہے ان کے علاوہ اور کسی جانور گدھے وغیرہ کی قربانی درست نہیں ہے، محنت کش حلال جانور سے کون سا جانور مراد ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند