عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 32189
جواب نمبر: 32189
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 947=947-6/1432 کسی غیرمسلم کو جہنمی کہنا صحیح نہیں، کیونکہ زندگی میں ہروقت یہ احتمال موجود ہے کہ وہ اسلام میں داخل ہوجائے اور جہنم کی دائمی سزا سے نجات پاجائے، اور کسی غیرمسلم کے بارے میں جب تک کفر پر مرنے کا یقین نہ ہو کافر کہنے سے بھی احتراز لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند