• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 51732

    عنوان: میں ایک سرکاری ملازم ہوں ، مجھے سرکار کو ٹیکس دینا پڑتاہے ، کیا اپنے پاس جو سود کی رقم ہے ، میں اس سے ٹیکس ادا کرسکتاہوں؟

    سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں ، مجھے سرکار کو ٹیکس دینا پڑتاہے ، کیا اپنے پاس جو سود کی رقم ہے ، میں اس سے ٹیکس ادا کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 51732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 710-595/B=5/1435-U سود کی جو رقم سرکاری محکمہ سے حاصل ہوتی ہے اس کو سرکار کی طرف سے لگائے گئے غیرواجبی ٹیکس میں ادا کرنا درست ہے، البتہ جو ٹیکس واجبی ہیں مثلاً پانی، روشنی کا ٹیکس چونکہ ان سب چیزوں کا نفع واضح طور پر حکومت ہماری طرف لوٹادیتی ہے، اس لیے ان سب چیزوں میں سود کی رقم دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند