• معاملات >> بیع و تجارت

    سوال نمبر: 609195

    عنوان:

    ناواجبی ٹیکس میں سود کی رقم دینا

    سوال:

    عنوان : وہ سود جو ہماری سرکاری تنخواہ میں ایک فنڈ کے ذریعہ آتا ہے یا ہمارے بینک میں آتا ہے ، اس رقم سے کوئی سود کی رقم جو ہم پر لازم ہو ادا کر سکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 609195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 666-506/M=06/1443

     سرکاری بینک سے حاصل شدہ سودی رقم کو سرکار کے غیر واجبی ٹیکسوں یا سرکار کی طرف سے لازم کردہ سود کی ادائیگی میں دینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند