• Miscellaneous >> Others

    Question ID: 400231Country: India

    Title:

    میں بہت سی لڑكیوں سے بات كی ‏، کیا مجھے نیک بیوی مل سکتی ہے؟

    Question: میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سی لڑکیوں سے بات کی ہے ، گرل فرینڈ بھی بنائی ہے اور جھوٹ بول کر بھی بات کی ہے، دھوکہ دے کر ، لیکن میں نے اب دل سے سچ میں توبہ کرلی ہے، اور الحمد للہ، نماز بھی شروع کردی ہے ، لیکن میں چاہتاہوں کہ مجھے نیک بیوی ملے تو کیا مجھے نیک بیوی مل سکتی ہے؟ آپ بتائیں۔

    Answer ID: 400231Posted on: 15-Feb-2021

    Fatwa : 621-414/B=06/1442

     صورت مذکورہ میں توبہ کرنے سے اور نماز پڑھنے سے آپ کے گناہ معاف ہوگئے۔ إنَّ الْحَسَنَاتِ یُذْہِبْنَ السَّیِّئَاتِ ۔ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لاَ ذَنْبَ لَہ ۔ ان شاء اللہ آپ کے اس نیک عمل کی برکت سے نیک بیوی ملے گی۔

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India