Miscellaneous >> Others
Question ID: 400168Country: India
18/ سال بیمار رہ كر میرے والد انتقال كرگئے، اس دوران میں ان سے نہیں ملا اور نہ ان كی كوئی خدمت كرسكا، اب كیا كرسكتا ہوں؟
Answer ID: 400168Posted on: 04-Feb-2021
Fatwa : 524-373/B=06/1442
یہ بڑی سنگ دلی کی بات ہے کہ آپ کے والد صاحب 18 سال بیمار رہے، ایسی حالت میں آپ نے ان کی خدمت کرکے جنت حاصل نہ کی، حتی کہ اتنی طویل مدت میں انہیں دیکھنے بھی نہ گئے، یہ آپ کا بہت بڑا قصور ہے۔ اس لئے اپنی مغفرت کے لئے اور والد صاحب کی مغفرت کے لئے خوب خوب دعائیں کریں اور والد صاحب کے لئے ہر روز زندگی بھر ایصال ثواب بھی کرتے رہیں۔
Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband, India