• Transactions & Dealings >> Other Transactions

    Question ID: 179807Country: India

    Title:

    اگر سونے كا زیور قرض لیا تو رقم كی شكل میں ادائیگی كس طرح كی جائے گی

    Question: میری شادی میں میری بہن نے اپنے پیسہ سے نوئے گرام سونے کا زیور خرید کر مجھ کو بطور قرض دیدیا تھا اس شرط کے ساتھ کہ جب مجھے ضرورت پڑے گی تو مجھے یہ نوئے گرام سونا واپس کردینا، اب اس کو پیسہ کی ضرورت ہے، اور فوری طورپر اتنا سونا واپس نہیں کرسکتا ،تو میں ہر مہینہ تھوڑی تھوڑی رقم ادا کرتاہوں اور وہ اس کو مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے سونے کی رقم میں وضع کرتی ہے، مثال کے طورپر میں نے ایک مہینہ میں 10000 روپئے دیئے تو مارکیٹ کے مطابق، جو کہ اب 40000 روپئے ہے، نوئے گرام سونا میں سے دو گرام سونا منہا کردیا ، اگلے مہینے اسی حساب سے سونا میں منہا ہوتا رہے گا، سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سے قرض کی ادائیگی کرنا درست ہے؟

    Answer ID: 179807

    Bismillah hir-Rahman nir-Rahim !

    Fatwa : 10-1/D=02/1442

     بہن نے نوے گرام سونے کا زیور بطور قرض دیا اور سونا ہی واپس لینے کی بات بھی کہی تو ایسی صورت میں نوے گرام سونے کی واپسی آپ کے ذمہ لازم ہوگی اگر رقم کی شکل میں ادائیگی کرتے ہیں تو اس رقم کے بالمقابل جس قدر سونا ہوتا ہو ا س کی ادائیگی مانی جائے گی۔ پس صورت مسئولہ میں دس ہزار روپئے نقد ادا کرنے کی صورت میں اس رقم کے بالمقابل اگر دو گرام سونا ہوتا ہے تو دوگرام سونے کی ادائیگی ہوگی۔

    Allah (Subhana Wa Ta'ala) knows Best

    Darul Ifta,

    Darul Uloom Deoband, India