دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 477
عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
Q.
مجھے بتائیں کہ میں اسلام کے قریب کیسے آسکتا ہوں اور اسلام کوزیادہ اچھی طرح سمجھ سکوں۔ کیا کسی شخص کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اسلام کو فروخت کرے مثلاً لوگوں کو قرآن سکھانے کی اجرت لینا، لوگوں سے کتابیں ، آڈیو لیکچر یا قرآن کی اجرت لینا؟ نیزمیرے اہل خانہ اور میرے لیے دعاکریں اس وقت ہم بہت بری حالت میں ہیں، کیوں کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ ہم لوگ اپنا اسلام ضائع کر رہے ہیں۔میں ایک اورچیز جاننا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں لالچ پر کیسے قابو پاسکتا ہوں؟
2883 مناظر
Q.
خواتین کی مروجہ تبلیغی جماعت میں نکلنے کوصحیح قرار نھیں دیا گیا ہے۔ ۔۔۔۔ لیکن ایک پاکستانی جید عالم نے درج ذیل احادیث سے استدلال کرکے بھت زورکے ساتھ جواز کافتوی دیاھے۔ (1)باب جھاد النساء۔ عن عائشۃ ام المؤمنین قالت استاذنت النبی صلی اللھ علیھ وسلم فی الجھاد فقال جھادکن الحج۔ الخ۔ بخاری ص402 ج1۔ (2)باب غزوۃ المراۃ فی البحر۔ عن عبد اللھ بن عبد الرحمن الانصاری قال سمت انسا یقول دخل رسول اللھ صلی اللھ علیھ وسلم علی بنت ملحان عندھا ثم ضحک فقالت لم تضحک؟ یارسول اللھ فقال ناس من امتی یرکبون البحر الاخضر ۔۔۔۔الخ۔۔۔بخاری ص403، ج1۔ (3)باب حمل الرجل امرئتھ فی الغزودون بعض نسائھ۔۔۔عن حدیث عائشۃ کل حدثنی طائفۃ من الحدیث قالت کان النبی صلی اللھ علیھ وسلم اذااراد ان یخرج اقرع بین نسائھ ۔۔۔۔۔ الخ۔۔۔۔۔ بخاری ص403 ج1۔ (4)لاترکب مسلمۃ علی سرج للحدیث ھذا للتلھی ولو لحاجۃ غزواو حج او مقصددینی اودنیوی لابدلھا منھ فلاباس بہ ۔۔۔الخ درمختار۔(قولہ لحاجۃ غزوۃ الخ)ای بشرط ان تکون متسترۃ وان تکون مع زوج او محرم (قولہ اومقصددینی) کسفر لصلۃ رحم۔۔۔۔ الخ۔۔ ردمحتار ص300 ج5۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اگر خواتین کی مروجھ تبلیغی جماعت میں اندرون ملک وبیرون ملک کئ کئ دنوں،مھینوں کیلئے جانا جائز ہے تودارالعلوم دیوبند نے کیوں عدم جواز کا فتوی دیا ہے؟ اور اگر ناجائز ہے تو مذکورہ احادیث کس پر محمول ہوں گے؟
5167 مناظر
Q.
تبلیغ کے لیے ویڈیو کا کرنا کیوں نہیں ہے جب کہ تبلیغ مسلمانوں کا اہم فریضہ ہے۔ جس طرح ضرورت کے وقت حرام چیز سور کا گوشت حلال ہوجاتا ہے۔ اور مولانا طاہر گیاوی نے کہا کہ چیلنج کا کرنا حرام ہے لیکن اسلام کے خلاف کوئی الٹی سیدھی باتیں کرے تو اس وقت چیلنج جیسی حرام چیز جائز ہوجاتی ہے تو پھر تبلیغ کے لیے ویڈیو کا بنانا جائز کیوں نہیں جب کہ یہ تو ایک اہم فریضہ ہے۔
3785 مناظر
Q.
اکثر تبلیغی جماعت والے کہتے ہیں کہ اللہ کے راستہ میں نکلو، کیوں کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں۔اگر ایک آدمی تبلیغی جماعت کے ساتھ نہیں جاتا تو اس کا کیا بنے گا؟ اس کے بارے میں بتائیں۔ اور آدمی کو تنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ساتھ چلتا نہیں اور مسجد میں جانا چھوڑ دیتا ہے اس کے بارے میں لکھیں۔
6131 مناظر
Q.
کیا عورت کا اپنے محرم کے ساتھ شرعی پردہ میں تبلیغ میں جانا جائز ہے یا نہیں؟
3260 مناظر
Q.
ہمارے ملک میں مسلمان اچھی حالت میں نہیں ہیں، انھوں نے اپنے آپ کو یورپی تہذیب کے حوالہ کردیاہے، لیکن وہ اسلامی نام رکھتے ہیں، کبھی کبھی نماز پڑھتے ہیں، لیکن ان میں کے اکثر نماز پڑھنا نہیں جانتے ہیں۔ میں نے یہاں ایسے لوگوں سے بھی ملاقات کی جو کہ کلمہ شہادت بھی نہیں جانتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نماز میں اگر قرآن شریف کی تلاوت صحیح نہیں ہے تو کیا یہ قیامت کے دن ان کو فائدہ دے گی جیسے جب وہ الحمد للہ تلاوت کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ المدللہ پڑھتے ہیں۔ اور اس طرح کی بہت ساری چیزیں۔
2587 مناظر
Q.
میں انجینئرنگ یونیورسٹی کا طالب علم ہوں اور یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ میں یونیورسٹی کے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے جڑنا چاہتا ہوں، لیکن ہم یونیورسٹی سے باہر نہیں جاسکتے ہیں اورہمیں انتظامیہ سے تحریری اجازت لینی پڑتی ہے اورباہر جانے کی وجہ بتانی پڑتی ہے۔ اگر ہم ان کو یہ کہیں کہ ہم شب جمعہ یا سہ روزہ یا خانقاہ میں جارہے ہیں تو وہ لوگ اجازت نہیں دیں گے۔ اس لیے میرا سوا ل یہ ہے کہ میں یہ لکھتا ہوں کہ میں گھر جارہا ہوں اوردل میں یہ نیت کرتا ہوں کہ اللہ کے گھر جارہا ہوں، توکیا میرا یہ کرنا صحیح ہے یا نہیں؟کبھی کبھی امتحان کی تیار ی کے لیے کم وقت ہونے کی وجہ سے میری تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ میں کیا کروں؟ کیا میں تبلیغ میں جانا بند کردوں اور اپنی تعلیم میں جو کہ دینی تعلیم نہیں ہے بلکہ انجینئرنگ کی ہے اس میں پوری توجہ لگاؤں۔ کیوں کہ میرے دوست کہتے ہیں کہ تم غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہو۔ برائے کرم قرآن اورحدیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرماویں۔
2481 مناظر
Q.
میں کراچی کا رہنے والا ہوں، میر ی ایک لڑکی سے جان پہچان ہے، گذشتہ کچھ سالوں سے ایک لڑکے سے محبت کرتی تھی، اب وہ مسلمان ہوگئی ہے، پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہے اور اسلام کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ مسلمان ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ اگراس نے صرف کلمہ طیبہ پڑھی ہے اور دل سے اسلام لائی ہے تو کیا یہ کافی ہے؟ براہ کرم، اسلام لانے کا صحیح طریقہ بتائیں۔ وہ اپنے والدین اور رشتہ داروں سے یہ سب باتیں پوشیدہ رکھنا چاہتی ہے۔
3145 مناظر
Q.
آج ہمارے یہاں مستورات کے نام سے عورتوں کی تبلیغی جماعت نکل رہی ہے، کیا یہ جائز ہے؟
4408 مناظر
Q.
سألني أحد الإخوان عن العلاقات بالفساق: فقلت له أما المودة والخلّة بهم فغير صحيح لما جاء: المرء على دين خليله ، وأما مجالستهم فغير صحيح لما جاؤ : مثل الجليس الصالح الخ وأما مداراتهم ومعاملتهم بالإكرام والإهداء إليهم وإطعامهم وتبادل التحيات معهم فهذا يجوز إلى حد وعلى الإنسان أن إذا رأى أحدًا منهم على الفسق فليكن لقاؤه معه في المستقبل ليس كما كانت لقاؤه في الماضي حتى يحس الإنسان أنه على خطإ، وكلما زاد في الفسق كلما بعد منه أكثر. فهل ما قلت صحيح ، وهل ما حددت عن مداراتهم أنه يجوز إلى حد صحيح، أم يجوز مداراتهم بغير حد؟ وما هو حكم الإسلام عن مداراتهم والبر بهم ، وهل تجب مقاطعتهم؟
2198 مناظر
Q.
کیا بریلوی مسجد میں نماز پڑھ سکتاہوں؟ اگر میرے گھر کے قریب میں بریلوی مسلک کی مسجد ہے اور دیوبند کی تھوڑی دوری پر؟ (۲) مستورات کا تبلیغی جماعت میں جانا کیساہے؟
4209 مناظر
Q.
کیا خیال ہے اس تحریک کے بارے میں جسے تبلیغی جماعت کے نام سے جانا جاتاہے جس میں ایک سال ، سات مہینے ، چارہ مہینے ، چالیس دن ، تین دن اور شب جمعہ وغیرہ کی حقیقیت نہ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے ثابت ہے اور نہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اورنہ ان کے بعد کے لوگوں سے ۔ جبکہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمادیاہے کہ تمہارے لئے تمہار ا دین مکمل کردیاہے یعنی حجة الوداع کے موقع پر تو پھر دین ان نئی چیزوں کا آنا بدعت نہیں تو اور کیاہے؟
4509 مناظر
Q.
جماعت اسلامی اور غیر دیوبندی تنظمیں اتحاد اور دیگر موضوعات پر دعوتی کام کرتی ہیں تو اس میں شرکت کریں یا نہیں؟ اس سے قاسمیت اور دیوبندیت پر کچھ فرق تو نہیں پڑے گا؟
3486 مناظر
Q.
میرے شوہر سال میں چار مہینے کے لیے جماعت میں جاتے ہیں، ان کے والدجو کہ تبلیغی جماعت سے متفق تو ہیں، لیکن ان کے طریق کار کے خلاف ہیں،وہ ان کی جازت کے بغیراللہ کی رضا کہہ کر چلے جاتے ہیں کیا ان کا جانا عین شریعت کے مطابق ہے؟
2853 مناظر
Q.
تبلیغی جماعت کے اکابرین کئی عرصے سے دین کا کام کررہے ہیں اور کافی کامیاب بھی ہیں، اللہ ان کو مزید کامیابی کی توفیق دے، مگر تبلیغی والے جہاد کے بارے میں بالکل بات نہیں کرتے ہیں، اس کے بارے میں آپ کیاکہتے ہیں؟ کیا اس جماعت میں شامل ہونا چاہئے جو جہاد کا پرچار نہ کرے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
4178 مناظر
Q.
تبلیغی جماعت میں جو مستورات اپنے محرم مرد اورمکمل پردہ کے ساتھ وقت لگاتی ہیں، ان کا یہ عمل شریعت میں کیا حیثیت رکھتا ہے۔
4123 مناظر
Q.
کیا دعوت دے کر خود عمل نہ کرنے پر عذاب ہوگا؟
7042 مناظر
Q.
جماعت میں جائیں تو تراویح میں چھوٹا ہوا قرآن کس طرح پورا کریں؟
3006 مناظر
Q.
کیاٹی وی کے ذریعہ تبلغ دین جائزہے؟ جب کہ پاکستان کے ایک مدرسہ(جامعةالرشاد) کراچی کے استاد مولانا اسلم شیخوپوری صاحب حق ٹی وی پر ویڈیو درس قرآن دیتے ہیں۔
2920 مناظر
Q.
میں پیدائشی بریلوی ہوں، میں دعوت و تبلیغ میں سرگرمی کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہوں۔ رہ نمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں؟
3101 مناظر
First
Previous
21
22
23
24