دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 780
عبادات >> اوقاف ، مساجد و مدارس
Q.
مسجد کے احاطے میں تیس سال سے مدرسہ چل رہا تھا اور تعلیم کا سلسلہ آج تک جاری ہے ،کبھی کبھی نما ز بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔اب مسجد کا تعمیر ی کام ہو رہا ہے ،کیا ایسی صورت میں از روئے شرع اس جگہ پر بیت الخلاء، استنجا خانہ بنوا سکتے ہیں؟مہر بانی فرما کرفتوی مرحمت فرمائیں۔
1492 مناظر
Q.
ہم مقامی طور پر ایک مسجد بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ ہمارے ذہن میں مسجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے متعلق کچھ طریقے ہیں، ہم انھیں طریقوں کی صحت کے سلسلے میں جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چندہ جمع کرنے کے طریقے یہ ہیں: (الف) جمعہ جمعہ میں کھانا بیچیں گے اور اس کا نفع مسجد کو دیدیں گے۔ (ب) چندہ جمع کرنے کے لیے عشائیہ دیں گے اور کھانے کے ٹکٹ جو بکیں گے اس کا نفع مسجد میں دیں گے۔ (ج) بنیادی طور پر چندہ پر انحصار کریں گے جو یا تو ماہانہ ہوگا یا ایک بار ہوگا۔ لیکن اس سے مسجد کے لیے ہمیشہ چندہ آنے کا سلسلے نہیں رہے گا۔ براہ مہربانی بتائیں کہ مذکورہ طریقوں میں سے کوئی طریقہ درست ہے یا نہیں؟اگر جائز نہیں، تو ہماے پاس دوسرے کیا راستے رہ جاتے ہیں؟ایک صاحب نے بتایا کہ چندہ جمع کرنے کے لیے عشائیہ دینا سنت طریقہ نہیں ؛ اسی لیے اس سے بچنا چاہیے۔ آپ رہ نمائی فرمائیں۔
4354 مناظر
Q.
کیا مسجد میں رہتے ہوئے بال اور داڑھی میں کنگھی کرنا ناجائزہے؟
6585 مناظر
Q.
کیا کسی محلہ میں مسجد تعمیر کرنے کے سلسلے میں عام لوگوں سے مدد طلب کرناجو اس محلہ کے نہ ہوں، یہ صحیح ہے؟ واضح رہے کہ محلہ کے لوگ مالی اعتبارسے مضبوط ہیں اور مسجد کی تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن وہ مسجد کو زیادہ مزین کرنے کے لیے دوسروں سے مدد لینا چاہتے ہیں۔
2823 مناظر
Q.
ہمارے قریب ہی ایک مسجد ہے اور مدرسہ بھی ہے۔ اس مدرسے اور مسجد کی کوئی کمیٹی نہیں ہے۔ قاری صاحب خود ہی انتظامی کام دیکھتے ہیں۔ اس مدرسہ کی جتنی بھی زمین ہے وہ اس قاری کے نام ہے۔ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ جب کہ وہ ساری زمین قاری صاحب کے پیسے سے نہیں لی گئی بلکہ لوگوں کے چندے، امداد، صدقے اور خیرات سے لی گئی۔ قاری صاحب کو اگر کوئی آدمی کہے کہ حساب چیک کروایئے کہ کتنے پیسے آئے اور کتنے صرف ہوئے، تو وہ کسی کو چیک نہیں کراتے۔ کیا یہ عمل ٹھیک ہے؟ ایسی صورت حال میں اہل محلہ کو کیا کرنا چاہیے؟ مسجد اور مدرسہ کی زمین کس کے نام ہونی چاہیے؟ اب جب کہ یہ ساری زمین قاری صاحب کے نام ہے، کیا اس میں نماز بلا کراہت ٹھیک ہے؟
2062 مناظر
Q.
کیا مسجد کی موٹر سے مدرسہ میں پانی بھر سکتے ہیں؟
2801 مناظر
Q.
ہم ایک کثیرمنزلہ عمارت بنارہے ہیں۔ اس جگہ کی سابقہ عمارتیں توڑ دی گئی ہیں سوائے مسجد کے جو اب بھی وہاں ہے ۔ اب نئے نقشہ کے حساب سے وہ مسجد راستے میں پڑرہی ہے۔ہم نے ٹینڈر جاری کردیاہے ۔ اس پروجیکٹ کے لیے ایک انٹرنیشنل کمپنی کا انتخاب بھی ہو چکاہے، اس لیے اس وقت ہم اس پروجیکیٹ کی دو بارہ ڈیزائننگ نہیں کرسکتے ۔سوال یہ ہے کہ درج ذیل وجوہات کی بنا پر ہم قرآن وحد یث کے مطابق اس مسجد کو مسمار کرسکتے ہیں ؟ (الف) گذشتہ ایک سا ل سے اس مسجد میں ایک نمازی بھی پابند ی سے نہیں آتا ہے۔ (ب) ہم نے مجوزہ عمارت میں پانچ جگہیں نماز کے لیے مخصوص کی ہیں جن کی مجموعی گنجائش ایک مسجد سے زیادہ ہے۔ (ت) کیا ہم اس مسجد کو ستونوں میں بناسکتے ہیں؟ نئے ڈیزئن کے حساب سے یہ ستون سڑک کے کنار ے ہوں گے اور اوپر کی منزلوں میں نماز پڑھی جائے گی۔ یہ زمین مسجدمذکور کے لیے وقف ہے۔
2538 مناظر
Q.
زانی کو مسجد کا ممبر بنانا کیسا ہے؟
1340 مناظر
Q.
کیا کسی غیر مسلم (مقامی ایم ،ایل، اے ، وزیر ، یا کوئی غیرمسلم دوست )کے چندے کومسجد کی تعمیر کے لیے استعما ل کرنا حرام ہے؟
1874 مناظر
Q.
میں جاننا چاہوں گا کہ کیا حکومت کوکسی ایسی مسجدکو منہد م کرنے کا حق ہے ؟جس کے با رے میں معلوم ہوجائے کہ اسے ناجائز طریقے سے حاصل کی گئی زمین پر بنائی گئی تھی۔ اس بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ بہت سے لوگ پاکستان کے حالیہ واقعہ کی وجہ سے یہ جانناچاہتے ہیں ۔ براہ کرم مفصل جواب دیں۔
1282 مناظر
Q.
ہم ایک کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر کررہے ہیں۔ ایک مسجد کے علاوہ اس جگہ پر موجود پہلے کی ساری تعمیرات منہدم کردی گئیں،مسجد اب بھی وہاں موجود ہے۔ نئے نقشے میں مسجد راستے پر آرہی ہے۔ ہم نے ٹنڈر جاری کردیے ہیں۔ اس پروجکٹ کے لیے ایک انٹرنیشنل کمپنی کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں آکر ہم اس پروجکٹ کو دوبارہ ڈیزائن نہیں کرواسکتے۔ سوال یہ ہے کہ کیا قرآن و سنت کے مطابق اس مسجد کو گراسکتے ہیں؟ (۱) کیوں کہ اس مسجد میں گذشتہ ایک سال سے مستقل کوئی نماز نہیں ہورہی ہے۔(۲) ہم نے بلڈنگ میں پانچ نمازگاہوں کی گنجائش رکھی ہے جو ملا کر مسجد کی زمین سے زیادہ جگہ لیے ہوئے ہیں۔ (۳) کیا ہم موجودہ ڈیزائن کے مطابق ستونوں پر مسجد بناسکتے ہیں اس طور پر کہ راستہ اس سے گذرے اور اوپر والے حصوں میں نماز ہو؟ واضح رہے کہ یہ زمین مسجد کے لیے وقف ہے۔
2520 مناظر
Q.
مسجد کے احاطے میں تیس سال سے مدرسہ چل رہا تھا اور تعلیم کا سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ کبھی کبھی نماز بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔ اب مسجد کا تعمیری کام شروع ہوا ہے۔ پلان کے مطابق اس جگہ پر ٹوائلٹ اور پیشاب خانہ تعمیر ہورہا ہے۔ کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟کیا اس جگہ بیت الخلاء و استنجاء خانہ بنواسکتے ہیں؟مہربانی فرماکر فتوی مرحمت فرمائیں۔
2940 مناظر
Q.
نئی دہلی کی مساجد میں پیدا ہونے والے ایک نئے رجحان کے سلسلے میں سوال کرنا چاہتا ہوں۔ وہ یہ کہ مسجد کی زمین پر اشتہاری ہورڈنگ (بڑے بڑے بورڈ) لگوائے جاتے ہیں۔ کیا کارپوریٹ ، تجارتی و اشتہاری کمپنیوں کو مسجد کی زمین پر اپنے ہورڈنگ نصب کرنے کی اجازت دینا درست ہے؟
2269 مناظر
Q.
ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایک مسجد کا سامان مثلاً لوٹا، صف، پنکھا، سیڑھی، تسلہ وغیرہ دوسری مسجد میں استعمال کرسکتے ہیں؟ مسجد کے چندے کا پیسہ اگر ہمارے پاس ہے توکیا کسی ضرورت سے ہم ایک دن یا ایک گھنٹے کے لیے اسے خرچ کرسکتے ہیں؟ اور پھر بعد میں جب ہمارے پاس پیسہ آجائے اور وہ پیسہ ہم چندے میں رکھ دیں تو کیا یہ جائز ہے؟
6157 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علماء اگر سود کے روپئے سے کسی مدرسے میں عبادت خانہ بنایا جائے تو کیا اس میں نماز اور تعلیم و تدریس صحیح ہے؟ اصول شرع کی روشنی میں جلد از جلد جواب تحریر فرمائیں۔
2906 مناظر
Q.
ہمارے گھر کے پاس ایک مسجد ہے ، مسجد میں الیکٹرک واٹر پمپ ہے، کیا ہم اس کا پانی اپنے گھروں میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم ہی اس کی دیکھ بھال اور بجلی بل کے ذمہ دار ہیں اور ہمارے یہاں پانی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے۔ ہمیں اس سلسلے میں بہت فکر ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا شریعت میں یہ جائز ہے؟
2162 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسجد کی جگہ پر مدرسہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟
3766 مناظر
Q.
میں رائے پور شہر کا رہنے والا ہوں ۔ ہمارے شہر میں ایک مسجد نالے کے پانی سے بنی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے ابھی معلوم ہوا ہے۔ کیا میں اس مسجد میں نماز پڑھوں ؟ اگر نہیں ، تو اس مسجد کو پاک کرنے کی کیا شکل ہوگی؟
2365 مناظر
Q.
میں ایک نیا گھر بنا رہا ہوں۔ اس میں ایک روم ہے جو ذرا چھوٹے سائز کا ہے۔ ہماری فیملی چھوٹی ہونے کی وجہ سے یہ روم فی الحال استعمال میں نہیں رہے گا۔ ہمارے تبلیغی جماعت کے اکابرین فرماتے ہیں کہ گھر میں ایک جگہ نماز، ذکر، تعلیم، مشورہ اور دیگر اعمال خیر کے لیے ہونی چاہیے۔ اس روم کے لیے میں کیا نیت کروں؟اگر میں مسجد کی نیت کرلوں تو مستقبل میں اگر کبھی ہم اس کو استعمال کرنے کی ضرورت محسوس کریں اور اس میں مذکورہ بالا مقاصد کی جگہ رہائش کا ارادہ کرلیں تو کیا ایسا کرنا درست ہوگا؟یا میں کوئی اور نیت کروں؟ براہ کرم، واضح جواب سے نوازیں۔ اگر قرآن و حدیث سے کوئی حوالہ لکھیں تو عربی کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی لکھ دیں۔
3385 مناظر
First
Previous
37
38
39