دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
میرا سوال زکوة کے بارے میں ہے۔ کیا سونے کی زکوة ہر سال سونے کی قیمت کے اعتبار سے بدلتی رہتی ہے؟ (۲) کیا اس فلیٹ پر زکوة ہوگی جس کو میں نے سرمایہ کاری کے مقصد سے بک کیا ہوا ہے اور اس وقت میں اس کی قسط ادا کررہا ہوں؟
2270 مناظر
Q.
حضرت میری ایک سہیلی ہے جس کے ابو ہی واحد گھر کے کمانے والے ہیں، روزانہ منڈی سے سامان خرید کر آگے پہنچاتے ہیں جس پر گھر کا گزر الحمد للہ ہوجاتا ہے۔ ایک گاڑی بھی اپنی ہے جس پر سامان منڈی سے اٹھاکر آگے بیچتے ہیں،او رگھر بھی اپنا ہے جہاں رہتے ہیں۔ مرد نصاب کے مالک ہیں لہذا زکوة نہیں لگتی ہے۔ لیکن ان کی بیٹی کی شادی ہے اوراس اعتبار سے ان کو زکوة کے پیسے اس طرح سے دے سکتے ہیں کہ ان کی بیٹی جو اپنی ذات کے اعتبار سے مال نصاب کی مالک نہیں اس کو دے دیں اس لڑکی پر تو زکوة لگ سکتی ہے؟(۲)حضرت شادی میں بہت سے امور جہیز وغیرہ غیر ضروری ہوتے ہیں جن پر پیسہ برباد کیا جاتا ہے۔ شادی تو سگائی سے بھی ہوسکتی ہے۔ تو پھر اس شادی کے لیے زکوة یا صدقہ دینا اندرونی طور پر دل اس بات کو قبول نہیں کر رہاہے، اور دل یہ کہتا ہے کہ سوات سے جو لوگ بے گھر ہوکر آئے ہیں ان کو زکوة یا صدقہ کے پیسے دے دئے جائیں۔ کیا مناسب ہے؟
3254 مناظر
Q.
زکوة کے بارے میں سوال ہے۔ میرے پاس جتنا سونا اور چاندی ہے اسے تول کر جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوة نکالنا ہے یا جو زیور ہے اس کی جو بازار میں قیمت ہوگی وہ نکالنا ہے؟ ذرا تفصیل سے بتائیں۔
1610 مناظر
Q.
کیا ہر ملک میں نصاب زکوة ایک ہی ہے؟ جب کہ ہر ملک میں زندگی بسر کرنے کے اخراجات مختلف ہوتے ہیں۔(۲)میں نے بینک میں دس لاکھ روپیہ تین سال کے لیے دس فیصد سود کے حساب سے رکھا ہے۔ کیا یہ منافع میرے لیے جائز ہے؟ کیا اس منافع سے زکوة کی ادائیگی ہوگی؟ (۳)کیا ان لوگوں پر زکوة واجب ہے جن لوگوں کے بیس لاکھ روپئے ملک کے بینک میں ہیں او رادھر یورپ کے بینک سے کار خریدنے /ملک میں جگہ خریدنے/بینک میں رکھنے کے لیے پندرہ بیس لاکھ قرض لیے ہوئے ہیں ؟ (۴)اٹلی میں بینک سے لون لے کر گھر خریدا جو کہ تقریباً دو کروڑ کے ہیں۔ اس کے سود ظالمانہ انداز میں بڑھنے کی وجہ سے کیا اس کا نہ دینا جائز ہے؟ کیا گھر خریدنے کے لیے لون کی وجہ سے زکوة معاف ہو جائے گی؟ کیا اٹلی کے بینک سے دس ہزار یورو لے کر اس کو نہ دینا کس حد تک جائز ہے؟ بہت مہربانی ہوگی اگر جواب ملے۔
3996 مناظر
Q.
میں زکوة کے تعلق سے چند سوالات کرنا چاہتاہوں۔ (۱)میرے مرحوم چچا نے مجھ کو اپنی زندگی میں ایک مکان ہبہ کیا۔ میرے والد صاحب نے اپنی موت سے پہلے اپنی وصیت میں لکھا تھاکہ مکان میری ملکیت میں بطور میری پراپرٹی کے رہے گا۔ میرے والد کے انتقال کے بعد میرے خونی رشتہ داروں نے نہ تومجھ کو مکان کی اصل فائل دی اور نہ ہی وہ لوگ مجھ کو وہ کرایہ دے رہے ہیں جو کہ وہ لوگ اس مکان میں رہنے والے کرایہ داروں سے وصول کررہے ہیں۔میں نے یہ پلان بنایا ہے کہ اگر مجھ کو اس مکان کی فائل ملے گی تو میں اس کو فروخت کردوں گا اور اس کا پیسہ کہیں اور لگادوں گا۔کیامجھ کو اپنی زکوة کو شمار کرنے میں اس مکان کی مالیت کوشمار کرنا چاہیے؟(۲)میں نے پانچ سال کی قسطوں پر ایک زمین بک کرائی ہے۔ اس زمین کی مالیت بک کرانے کے وقت جیسا کہ بلڈر نے بتایا تقریباً چھ لاکھ تھی۔ اب تک میں نے آدھی رقم جمع کردی ہے۔ میں نے منصوبہ بنایا ہے کہ جب مجھ کو اس زمین کی فائل ملے گی تو میں اس کو فروخت کردوں گا اور اس پیسہ کو کہیں اور لگاؤں گا۔ کیا مجھ کو وہ رقم جو کہ میں نے بلڈر کے پاس جمع کی ہے اپنی زکوة کو شمار کرنے میں شامل کرنا چاہیے؟توکیا مجھ کو پانچ سال کے بعد اس کی ملکیت ملنے کے بعد زکاة شمار کرنے کے لیے اس پلاٹ کی مالیت کو شامل کرنا چاہیے ؟ (۳)میں ایک کمیٹی (بیسی) میں جو کہ اسی ہزار کی ہے شامل ہورہا ہوں۔ مجھ کو میری رقم حال ہی میں ملی ہے اور مجھ کو بقیہ پیسہ مابعد مہینہ میں ادا کرنے ہیں، آئندہ سالوں کی زکاة شمار کرنے کے لیے میں کتنی رقم شامل کروں گا ؟
3681 مناظر
Q.
کیا زکوة یا صدقہ کا پیسہ اپنے رشتہ داروں کو جو کہ سید ہیں دیا جاسکتا ہے؟
3246 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کا ایک اکاؤنٹ ہے جو کہ میرے نام پر ہے جس سے وہ غالباً شیئر کا کاروبار کرتے ہیں۔ چونکہ میں انیس سال کا ہوں اور بینک شیئر پر سود دیتا ہے تو اس اکاؤنٹ کے بارے میں میری کیا ذمہ داری ہے؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
1875 مناظر
Q.
اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطافرمائے آمین۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں سعودی عربیہ میں رہتا تھا اس وقت ایک آدمی جو ہمارے ہی ساتھ کام کرتا تھا وہ موبائل کارڈ کا کاروبار کرتا تھا اس نے ہم سے پیسہ لیا اس بات پر کہ وہ مجھے فائدہ دے گا اور مجھے ہر مہینے متعین پیسہ دیتا تھا مگر جب اس کا نقصان ہوتا تو حساب کرکے لیتا تھا۔ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ پیسہ سود پر بھی لگاتا ہے تو میں نے پیسے واپس لے لئے، ابھی وہ پیسہ جو میں نے لیا اس کے بارے میں بتائیں؟میں نے کتنا لیا وہ بھی ابھی یاد نہیں ہے پیسے بھی خرچ کردیئے ہیں۔ (۲) اسی آدمی کے گھر پر ہم نے کھانا بھی کھایاجب تک پتہ نہیں تھا ابھی اس کے لیے کیا کرنا پڑے گا؟ (۳)ہمارے ماما لائف انشورنس کے ایجنٹ بھی ہیں اور ڈاکٹر بھی ہیں ابھی ان کے گھر پر کھانا جائز ہے یا نہیں؟ آپ کی بڑی مہربانی جواب تفصیل سے دیجئے گا مجھے آپ کی سائٹ کے بارے میں بھی معلومات نہیں تھی،جب سے میں نے یہ سائٹ دیکھا ہے ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے اللہ پاک آپ سب لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
3158 مناظر
Q.
ہم بمبئی کی سطح پر اجتماعی زکاة کا نظم کررہے ہیں، کیا ہم عاملین زکات کو زکات سے تنخواہیں دے سکتے ہیں؟
2839 مناظر
Q.
کیا مستحقین زکات کو رقم زکات دینے کی بجائے آلہ تجارت دے سکتے ہیں؟
2436 مناظر
Q.
بمبئی میں یہاں لوگوں کی سودی رقم کروڑوں میں ہے، کیا ہم اسے اکٹھا کرکے اجتماعی مندرجہ ذیل مصرف پر خرچ کرسکتے ہیں؟: (الف) کوئی سلائی سینٹر یا ڈرائیونگ سینٹر بناکر اس تجارتی سینٹر میں کام پر لگوایا جائے اور اس سے حاصل کردیہ منافع کا مالک بنایا جائے، کیا یہ صورت جائز ہے؟ مثلاً ۱۰/ رشکا خریدی، اور تیں شفٹ میں تین آدمی ڈرائیونگ پر متعین کیے، اور اس وقت میں جو کمائی آئی اس میں سے مینٹینس (maintainance) نکال کر اسے دیا جائے، جو عام طور پر بمبئی میں رائج ہے، اس طرح ہاتھ گاڑی، سلائی مشین وغیرہ یا کوئی صنعتی کارخانہ ریلوے اسٹیشن پر بیت الخلاء بنوانا، استنجاء کے انتظام کے ساتھ۔ (ب) مسلم علاقوں کی صفائی، کچرا صاف کرنے والے کارکن، گاڑیاں اور نالوں کا انتظام۔ (ج) جیل میں اخلاقی تعلیم۔ (د) جھوپڑپٹی کے بچیوں کا تعلیمی نظم۔
1588 مناظر
Q.
متوفی غیرمسلم کے حق میں واجب الاداء مالی حقوق کی ادائیگی کی ممکنہ صورت کیا ہے، جب کہ ان کے ورثہ کا بھی پتہ نہ ہو۔
1201 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اگر کوئی عورت مشترکہ فیملی میں رہتے ہوئے اپنے ساس یا سسر کو زکوة ادا کرے کیا اس کی زکوة ادا ہوجائے گی؟ برائے مہربانی قرآن و سنت اور شریعت مطہرہ کی روشنی میں ہماری رہنمائی فرماویں۔
2001 مناظر
Q.
زکوة فرض ہونے کے لیے سونا اور چاندی کی جس مقدار کا مالک ہونا ضروری ہے انگریزی وزن کے حساب سے (یعنی گرام میں)اس کی کیا مقدار ہے؟
1962 مناظر
Q.
کیا صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟
6140 مناظر
Q.
کتنے گرام سونے پر زکات فرض ہے، برائے مہربانی گرام کے حساب سے جواب دیجیے۔
10262 مناظر
Q.
مجھے آپ سے پروویڈنٹ فنڈ اور زکوة کے متعلق کچھ پوچھنا ہے۔ اگر کسی شخص کے پاس زندگی میں پہلی مرتبہ مثلاً ربی الاول میں اتنے روپئے آتے ہیں کہ جس سے وہ صاحب نصاب بن جاتا ہے لیکن اس پر پورا سال ابھی نہیں گزرتا ہے کہ وہ سارا مال شعبان کے مہینہ میں ختم ہوجاتا ہے، لیکن وہ شخص جہاں پر ملازمت کرتا ہے تو وہاں پر اس کی تنخواہ میں سے ایک مخصوص روپیہ پروویڈنٹ فنڈ کے مد میں کاٹ لئے جاتے ہیں اور اس شخص کے پروویڈنٹ فنڈ میں اتنے روپئے ضرور ہیں جو صاحب نصاب والی مقدار سے زیادہ ہیں او ران پر سال بھی گزر گیا ہے،لیکن چونکہ وہ سارے روپئے کمپنی کی تحویل میں ہوتے ہیں اس لیے وہ شخص ان پروویڈنٹ فنڈ کے پیسوں کو استعمال میں نہیں لا سکتا ۔ تو مجھے یہ پوچھنا ہے کہ مذکورہ صورت میں جب کہ اس شخص کے ذاتی روپئے تو تمام شعبان میں ختم ہوچکے ہوں تو اس کو دوبارہ انتظار کرنا ہوگا کہ اس کے پاس دوبارہ اتنے روپئے آئیں جن سے وہ صاحب نصاب بن جائے اور اس پر پورا ایک سال گزر جائے تو پھر اس پر زکوة فرض ہوگی یا پھر چونکہ پروویڈنٹ فنڈ میں اتنے روپئے ہیں جن کی رو سے یہ صاحب نصاب بن چکا ہے اس لیے دوبارہ اتنے روپیوں کا انتظار نہیں کرنا ہوگا جو اسے صاحب نصاب بنا سکے اور پھر ایک سال گزرنے کے بعد وہ ان پر زکوة ادا کرے؟
5337 مناظر
Q.
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صدقہ اس طرح کرتے ہیں کہ گوشت وغیرہ چیل کووں کو ڈال دیتے ہیں کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ اور نظر اتارنے کے لیے پھٹکری اور مرچیں وغیرہ سر پر گھما کر جلا دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
3941 مناظر
Q.
کیا زکوة رقم کے بجائے کپڑوں کی صورت میں یا کسی اور صورت میں بھی دی جاسکتی ہے چاہے اس کو کپڑے کی ضرورت ہو یا نہ ہو؟
8040 مناظر
Q.
جناب میں جرمنی پڑھنے آیا ہوں (پی ایچ ڈی) کرنے اور مجھے گورنمنٹ سے وظیفہ مل رہا ہے یہ وظیفہ بینک میں جمع ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان پیسوں پر زکوة فرض ہے جب کہ بینک میں جمع شدہ رقم ساڑھے باون تولہ چاندی سے زیادہ ہے؟ برائے کرم جواب جلد عنایت فرماویں کیوں کہ سال پورا ہونے والا ہے یا شاید کہ پورا ہوچکاہے۔
1888 مناظر
First
Previous
66
67
68
69
70
Next
Last