دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1482
عبادات >> زکاة و صدقات
Q.
اگر کسی کے پاس پانچ تولہ سونا ہے تو اس پر زکوة فرض ہوگی کہ نہیں؟ کیوں کہ یہ سونے کے نصاب میں تو نہیں آرہا، لیکن چاندی کے نصاب میں آرہا ہے؟ برائے کرم جلدی جواب دیں۔
5375 مناظر
Q.
میرا ایک مسلم ساتھی جو کہ عرب امارات میں کام کرتاہے بہت کم تنخواہ کما رہا ہے انڈیا میں مکان تعمیر کررہاہے (اس کے پاس بہت ساری پراپرٹی ہیں اورآمدنی کے اچھے ذرائع ہیں)پرسنل لون یا بینک لون لینا پسند نہیں کرتاہے کیوں کہ اس میں سود شامل ہے۔ تاہم ساتھیوں سے لجاجت کرتا ہے جوکہ اس سے ہمدردی کرتے ہیں اور اس کو پیسہ (صدقہ اور زکوة) بھیجتے ہیں۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا یہ رقم تعمیر کرنے میں اور زندگی میں آرام کرنے کے لیے استعمال کرنا حلال ہے؟
1342 مناظر
Q.
کیا خالی زمین پر زکوة ہے جو کہ بیس سال سے ملکیت میں ہے لیکن کوئی ماہانہ یا سالانہ آمدنی نہیں دیتی ہے؟ لیکن دوسری طرف زمین کی قیمت بڑھ رہی ہے۔کیایہ زکوة ادا کرنے پر اثر انداز ہوتی ہے؟
1967 مناظر
Q.
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ میں نے ایک مہینہ پہلے ایک کار فروخت کرنے کی نیت سے لی تھی لیکن پھر میرا پروگرام بن گیا کہ اس کو عید کے بعد فروخت کروں گا ابھی اپنے استعمال میں رکھوں گا۔ کیامجھے اس پر زکوة دینی ہے؟ (۲)میں نے دیڑھ لاکھ میں ایک پلاٹ لیا جس کا قبضہ تین سال بعد ملے گا۔ ایڈوانس پندرہ ہزار دئے ہیں باقی قسطیں ابھی شروع نہیں ہوئی ہیں۔ مجھ کو زکوة پندرہ ہزار پر دینی ہے یا دیڑھ لاکھ پر؟
2540 مناظر
Q.
میں نے گزشتہ سال اپنے دوست کے ساتھ ایک پلاٹ لیا جس کی قیمت دس لاکھ پاکستانی روپئے تھی۔ کیا ہم کو اس پر زکوة دینی ہوگی؟ میں نے یہ پلاٹ اس نیت سے خریدا تھا کہ اگر مجھ کو اچھی رقم ملے گی تو میں اس کو فروخت کردوں گا۔ برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔
2211 مناظر
Q.
میرے پاس اکاؤنٹ میں کافی رقم موجود ہے جومیں نے گھر خریدنے کے لیے جمع کررکھی ہے ۔ کیا اس پر زکوة دینی ہوگی؟ اس کے علاوہ ایک ذاتی اکاؤنٹ میں بھی کچھ لاکھ روپئے ہیں مگر اس اکاؤنٹ کو میرے گھر والے خرچ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے سمجھ لیجئے کہ خرچ اسی سے ہوتاہے۔
2214 مناظر
Q.
چمڑے اور جوتے کی فیکٹر ی پر کیسے زکوة شمار کریں گے؟
1660 مناظر
Q.
زکوة کے تعلق سے میرے چند سوالہیں۔ (۱)ہم چند سالوں تک امریکہ میں تھے لیکن اب ہم انڈیا واپس آچکے ہیں۔ہمارے پاس کچھ رقم محفوظ ہے جو کہ ہم نے وہاں کمایا تھا۔ اب ہماری آمدنی زیادہ نہیں ہے لیکن اب بھی ہم اپنی بچت پرزکوة ادا کررہے ہیں جو کہ ہم نے اپنے بچوں کے لیے رکھا ہے۔ اب ہم صرف اس بچت سے زکوة ادا کررہے ہیں۔ ایک طرح سے ہم زکوة ادا کرنے میں اپنی بچت کو خرچ کررہے ہیں، کچھ وقت کے بعد ہماری بچت ختم ہوجائے گی کیوں کہ اب ہم زیادہ نہیں کماتے ہیں۔ تو اس صورت میں ہم کو کیا کرنا چاہیے؟ کیا ہم اپنی تمام بچت پر زکوة ادا کرنا جاری رکھیں یہاں تک کہ سب ختم ہوجائے یا کچھ ہم کو اپنے بچوں کے لیے رکھنا چاہیے؟ (۲)جب ہم امریکہ میں تھے تو ہم نے کچھ زمین اور چھوٹے فلیٹ خریدے ، یہ بھی ہمارے بچوں کے لیے ہیں کیوں کہ وہ ابھی بہت چھوٹے ہیں اس لیے ہم ان کو ان کی تعلیم کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھ کو اس زمین اور فلیٹ پر زکوة ادا کرنی ہوگی ، یہ میرے بچوں کے لیے ایک طرح کی بچت ہے؟ اس لیے میرا منصوبہ یہ ہے کہ جب کبھی مجھ کو اس زمین ....
10541 مناظر
Q.
دو سال قبل میں نے ایک زمین خریدی تھی اس کا دعوی دار پیدا ہوگیا۔ اب وہ کیس کورٹ میں ہے۔ زکوة کے لیے اس زمین پر کیا حکم ہے، جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس کا فیصلہ میرے حق میں ہوگا یا نہیں؟
2062 مناظر
Q.
میں نے آج سے ایک سال پہلے شارجہ میں ایک پلاٹ خریدا تھا ۔ابھی اس فلیٹ کی قیمت معلوم کرنے کے لیے بلڈنگ کے مالک کو فون کرتاہوں تو وہ حالات کی خرابی کی وجہ سے خریدنے کو تیار نہیں ہے۔ میں نے اس سے درخواست کی کہ زکوة کی مد میں مجھے اندازہ بتادو وہ اس کے لیے بھی تیار نہیں ہے ۔ تو پھر میں کس قیمت پر زکوة ادا کروں؟ جب کہ مارکیٹ میں خریدنے والا کوئی نہیں ہے کیا میں اپنے دل سے اس کی قیمت طے کرلوں؟
1242 مناظر
Q.
میں نے ایک پلاٹ خریدا ہے، ابھی اس پر تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ لیکن غالب گمان میرا یہ ہے کہ میں اس پر ایک مہینے کے بعد تعمیر کرکے کرایہ پر دوں گا۔ کیا ابھی اس پلاٹ پر زکوة فرض ہے؟
2717 مناظر
Q.
میں پہلے رمضان کو اپنی زکوة شمار کرتاہوں اور میں بینک میں موجود نقد مالیت، زیورات کی مالیت، اسٹاک شیئر کی مالیت اور دوسرے تمام اثاثے وغیرہ کو دیکھتاہوں۔ میں گزشتہ سال کے درمیان ہونے والے پورے نفع یا نقصان کو شمار نہیں کرتاہوں۔ میں پہلے رمضان کوصرف مذکور ہ تمام چیزوں کی مالیت پر زکوة شمار کرتاہوں ۔ کیا زکوة شمار کرنے کا یہ طریقہ درست ہے؟ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔
1924 مناظر
Q.
مفتی صاحب زکوة کے تعلق سے میرے دو سوالات ہیں: (۱)میں نے اسٹاک مارکیٹ میں پندرہ لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایک سال کے بعد میرے اسٹاک کی مالیت نولاکھ روپیہ ہے یعنی چھ لاکھ روپیہ کا نقصان ۔ میں اس رقم پر کیسے زکوة شمار کروں گا؟ کیا زکوة موجودہ نولاکھ روپیہ پر ہوگی یا صرف تین لاکھ پر (یعنی کل نو میں چھ لاکھ نقصان وضع کرنے بعد)؟ (۲)میرے پاس سونا ہے جس کا وزن دو سو گرام ہے۔ اگر میں یہ سونا سونار کو فروخت کرتا ہوں تو وہ لوگ مجھ کو کم قیمت دیں گے (کاٹھ او رپالش وغیرہ کو نکال کرکے)۔ جب کہ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق اس کی مالیت زیادہ ہے۔ میں سونا کی اس مالیت پر کیسے زکوة شمار کروں گا؟ کیا مجھ کو سونا کے موجودہ وزن پر زکوة شمار کرنی ہوگی یا سونار کے سونا کی مالیت کے حساب سے؟
2573 مناظر
Q.
ہم ایک کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں او رایڈوانس کے طور پر ہم نے کچھ رقم ادا کی ہے۔ مہربانی فرماکر یہ بتائیں کہ اس رقم پر زکوة واجب ہے یا نہیں؟
1946 مناظر
Q.
میں سعودی عربیہ میں رہتاہوں، میرا زکوة کے متعلق ایک سوال ہے۔ (۱)میں نے دس سال پہلے قسطوں پر ایک زمین خریدی فروخت نہ کرنے کے لیے۔ کیا اس پر زکوة دی جائے گی؟ (۲)میں نے دیڑھ سال پہلے فروخت کرنے کے لیے اور مکان خریدنے کے لیے زمین خریدی۔ کیا اس پر زکوة ادا کی جائے گی؟ (۳)میں نے شعبان میں چھبیس لاکھ کا فلیٹ خریدا میں نے دس لاکھ ادا کیا او رتین لاکھ میرے بینک میں ہے جس کو دینا ہے۔ او ربقیہ تیرہ لاکھ روپئے واجب الادا ہیں جو کہ ان شاء اللہ آٹھ دس ماہ میں ادا کئے جائیں گے۔ کیا اس پر زکوة ہے او رکتنی؟ (۴)کیا سونے پر زکوة ہے ، کیوں کہ تیرہ لاکھ فلیٹ کے باقی ہیں؟ (۵)میری بیوی کو میری ماں کے ترکہ سے گزشتہ مہینہ گیارہ تولہ سونا ملا، کیا اس پر زکوة ہوگی؟ (۶)او رمزید کن کن اشیاء پر زکوة ضروری ہے؟
3228 مناظر
Q.
میرے پاس تقریباً تین لاکھ مالیت کا سونا ہے لیکن میں تقریباً ایک لاکھ روپیہ کا قرضدار بھی ہوں اس صورت میں کیا مجھے زکوة دینی ہوگی؟ (۲)اگر آدھا قرض رمضان سے پہلے ادا کردیتاہوں تو پھر کیا مجھ پر زکوة واجب ہوگی؟ (۳)اگر میرا تمام قرض رمضان سے پہلے ادا ہوجاتا ہے تو پھر زکوة کی کیا صورت ہوگی؟ میں پورا سال قرض دار رہاہوں۔
5850 مناظر
Q.
حکومت کا خیریہ ادارہ ہے جس سے بیوہ، مطلقہ او رضرورت مندوں کو راشن حکومت ہر مہینے دیتی ہے۔ میرے پڑوس میں مطلقہ ہیں، ان کے تین جوان لڑکے ہیں، ان کو بھی حکومت سے ضرورت سے بہت زیادہ ملتا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے پڑوس میں چاول، آٹا وغیرہ ہدیہ سمجھ کر بانٹ دیتی ہیں۔ وہ ہمیں بھی دینا چاہتی ہیں لیکن ہم لینے سے ہچکچاتے ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ اب میری طرف سے یہ میں کسی کو بھی ہدیہ سمجھ کر دے سکتی ہوں آپ کے لیے یہ صدقہ نہیں ہوگا، یہ تو میری طرف سے پڑوسی کے لیے ہدیہ ہے۔ صاحب نصاب ہونے پر کیا یہ ان سے راشن لینا درست ہے، خیرییہ کا راشن ہونے کی وجہ سے کیا یہ لینا درست ہے؟
2242 مناظر
Q.
ہمارے محلے میں ٹیوب ویل خراب ہوچکا ہے، کیا میں زکات کی رقم اس کو ٹھیک کرنے کے لیے دے سکتا ہوں؟ جب کہ ٹیوب ویل سرکاری نہیں ہے بلکہ لوگوں کے چندہ سے ٹھیک ہوتا ہے
2100 مناظر
Q.
ہمارے گاؤں رسول پور میں ایک مکتب ہے جو بہت ہی پرانا ہے، یہاں اس کے آس پاس رہنے والے مسلمانوں کی تعداد تقریباً سو گھروں پر مشتمل ہے ۔ ہمارے مکتب میں تقریباً سارے غریب بچے ہی قرآن کی تعلیم لیتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ مکتب لوگوں کی بے توجہی کا شکار ہے اس کا چندہ اتنا بھی نہیں ہوپاتا کہ ایک استاذ کی تنخواہ دی جاسکے۔ ہمارے گاؤں میں قربانی ہوتی ہے مگر اس کو مدرسہ کے مصرف میں نہیں لا پاتے، کیوں کہ یہاں طلباء قیام نہیں کرتے ہیں، اسی طرح زکوة اورفطرہ کے پیسے بھی استعمال نہیں کرپاتے، اور کوئی امداد کے نام پر دیتا نہیں۔ ہمارے گاؤں کے لوگ بہت پریشان ہیں۔ دوسرے مدرسہ کے لوگ آکر چرم قربانی لے جاتے ہیں مگر ہم کچھ کرنہیں سکتے۔ اس مکتب کے علاوہ کوئی آس پاس مدرسہ ہے نہیں جہاں بچوں کو بھیجاجاسکے۔ آخر کیا کریں، مدرسہ بند کردیں؟ چونکہ یہاں سارے غریب بچے ہیں اس بنیاد پر میں چرم قربانی لے لیتا تھا مگر دل کے اندر ایک خلش رہتی ہے کہ کہیں غلط نہ ہو جائے۔ میں نے ...
3829 مناظر
Q.
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ ہم جو کام کرتے ہیں اس کی رقم جس سے کام لاتے ہیں اس پر ہے۔ لیکن اب ان سے کام بند ہوچکا ہے باقی ہماری رقم ان پر ہی ہے۔ وہ رقم نہیں دیتے، دیتے ہیں تو پانچ سو یا ایک ہزارروپئے دے دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں اس رقم کی زکوة دیں گے جو ابھی انھیں پر ہے؟ (۲)جو رقم بینک میں ہے سود سمیت اس کی بھی زکوة دیں گے؟ اگر ہم اس رقم کا جہیز کے لیے زیور وغیرہ خرید لیں تو کیااس زیور پر بھی زکوة دیں گے؟ (۳)ہماری ایک پرچون کی دکان ہے کیا اس کے سامان پر بھی زکوة دیں گے یا جو رقم صبح سے شام تک اکٹھا ہوتی ہے اس پر بھی زکوة دیں گے؟ (۴)زکوة کس کو دیں، کیوں کہ گھر پر بھی مانگنے والے آتے جن کا ہمیں پتہ نہیں کہ یہ ہندو ہیں یا مسلمان؟ کیا جہیز کے لیے جو سامان ہے اس پر بھی زکوة دینا واجب ہے؟
4861 مناظر
First
Previous
64
65
66
67
68
Next
Last