دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
کوئی تالیف یا مضمون جو کسی کی زندگی میں اس کے نام سے نہیں شائع ہوئی ہو اور نہ اس کا مرتب کرنا اس سے مشہور ہو، بلکہ اس کی وفات کے بعد اس کے کام کو جمع کرکے اس کے نام سے شائع کیا گیا ہو، اگر اس میں کوئی غلطی پائی جائے تو کیا اس غلطی کو اس شخص کی طرف منسوب کرکے کوئی فتوی جاری کرا جاسکتا ہے یا وہ شخص اس غلطی سے بری الذمہ ہوگا؟
1408 مناظر
Q.
کسی کی وفات کے بعد یا زندگی میں ہی اس کی بلا اجازت، کیا کسی شخص کی تصنیفات کے اصل متن ، مضمون و صفحات میں ردو بدل اور کانٹ چھانٹ کرنا اور تصنیف کا موضوع وغیرہ بدلنا الفاظ و مضامین میں کتر پینٹ کرنا کیا جائز ہے اور ایسا کرنے والے کا کیا حکم ہے؟
1007 مناظر
Q.
مين نـ آج رات ابك خواب ديكها هـ اور مين إن دنون وطن وابسى كى كشمكش مين هون ، مين يهان جده مين مقيم هون خواب يه هـ : مين اور ميرى أهليه كهين جارهـ هين راسته مين دونون طرف موتر وركشاب هين إس دوران ميرى أهليه إبك آدمى سـ موتر كار كا مستعمل فرش يا موتر كار كـ سامنـ والا حديد يا بلاستك كا بـمبر دس (10)ريال مين خريد ليتى هـ اور مين راسته كذرتـ هوئـ اسكو فروخت كرنيكيلئـ وركشابون مين ديكهاتا هون جلتا رهتا هون اور جب حرم مكى قريب آجاتا هـ تو مين اسكو ايك وركشاب بر تيس (30)ريال مين فروخت كرديتا هون اس دوران ميرى أهليه آكـ نكل جاتى هـ بهر هم دونون حرم والـ راسته بر آكـ بازار مين داخل هوجاتـ هين همارا إرادة حرم مين داخل هونيكا هـ اسكـ بعد كا مجهـ ياد نهين براه مهربانى تعبير عنايت فرمائين۔
1457 مناظر
Q.
میں الحمد للہ سنت اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کررہا ہوں، میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ میں اور میری بیوی ایک بچہ کے بعد فیملی پلاننگ کرائے ہیں۔ میری بیوی کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد اور بچے کے بارے میں سوچیں گے۔ الحمد للہ ہم اور بچے کی بھی طاقت رکھتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟(۲) ایک مسئلہ اور ہے وہ یہ کہ الحمد للہ میں نے ۴/سال سے شرعی داڑھی رکھ لی ہے اور اب اکثر لوگ مجھے امامت کے لیے آگے کھڑا کر دیتے ہیں جب کہ میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتا ہوں۔(۳)اور مجھے ایک مسئلہ اور بھی اکثر درپیش آجاتا ہے وہ یہ کہ اکثر وضو کے بعد گیس کی تکلیف ہوجاتی ہے، کیا میں ایسی حالت میں نماز پڑھ سکتا ہوں، یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟ جوابات ذرا تفصیل سے دے کر مشکور فرمائیں۔
1668 مناظر
Q.
میں نے صبح کے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہوئی ہے اور میں اور میری بیوی بات کررہے ہیں اور ہنس رہے ہیں، اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میں اپنی ماں کے کمرے میں ہوں اور اس کی کپڑوں کی الماری خالیہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری ماں اور اس کے سامان، ردی اور کباڑ کے کمرہ جیسے ایک چھوٹے سے کمرہ میں ہیں۔ یہ سب دیکھنے کے بعد میں بہت غمگین ہوجاتا ہوں اور اپنی ماں سے کہتا ہوں، برائے کرم اپنے بیڈ روم میں آؤ لیکن انھوں نے انکارکیا۔ اس خواب میں میں نے یہ بھی دیکھا کہ میں مارکیٹ میں کھڑا ہوں میرے پاس گوشت سے بھرا ہوا ایک سموسہ ہے او رمیں گھر واپس ہورہا ہوں، میں سوچ رہا ہوں کہ میرے اہل خانہ میرا انتظار کررہے ہیں، اور ان کو اس سموسہ کی ضرورت بھی ہے، اس کے بعد میں وہ تمام سموسہ کھا جاتا ہوں اور اپنے آپ سے کہتا ہوں کہ میں گھر جارہا ہوں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
1800 مناظر
Q.
اگر انسان مٹی سے بنا ہے، فرشتے نور سے، جن آگ سے تو یہ جانوریعنی کتے ، بلی، مچھلی اور باقی مخلوقات کو اللہ تعالی نے کن چیزوں سے بنایا ہے؟
5357 مناظر
Q.
میں ایک لڑکی ہوں، میں نے شادی کے تجویز کے لیے استخارہ کیا۔ میں اپنا خواب بیان کرتی ہوں:میں اپنی عورت ٹیچر سے فون پر بات کررہی تھی۔ اس نے میرے سننے کے لیے ایک کیسٹ چلادی۔ یہ کیسٹ اس کی قرآن شریف کی چند آیتوں کی تلاوت پر مشتمل تھی، مجھے یاد نہیں ہے کہ وہ کون سی آیتیں تھیں۔ جب ٹیپ بند ہوگیا ، تو میں نے اس سے کہا کہ اگر میرے پاس آپ کی تلاوت کی پورے قرآن شریف کی کیسٹ ہوتی تو میں اس کو اپنے بستر کے پاس رکھتی اور سنتی، اس نے کہا کہ وہ مجھے کیسٹ دے گی،میں نے صرف سنا اور اس کو رکھ سکی۔ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ نے میری ماں سے بات کرنے کے لیے فون کیا؟ اس نے کہا کہ ہاں۔ مجھے یہ بات معلوم تھی کہ وہ میری ماں سے ایک شادی کی تجویز کے بارے میں -جو مجھے ملی تھی- بات کرناچاہتی تھی۔ میں مطبخ میں آئی اور میری ماں اسٹوو کے پاس کھڑی ہوکر کے کسی سے فون پربات کررہی تھی۔ میں نے اس سے کہا کہ یہ میری ٹیچر ہیں جوبات کررہی ہیں وہ آپ سے بات کرنا چاہتی ہیں۔ میری ماں نے کہا کہ بہت اچھا اور جو کام کررہی تھی اسی میں متوجہ ہوگئی۔ میں اپنے کمرے میں واپس گئی اور ہم دونوں (میں اور میری ٹیچر) فون پر خاموش تھے میری ماں کے فون پر بات کے ختم ہونے کا انتظار کررہے تھے۔ اس کے بعد میں نے اپنی ٹیچر سے کہا کہ جب تک ہم انتظار کررہے ہیں کیا ہم سوال و جواب کی نششت شروع کردیں۔ (یعنی میں اس سے کچھ اسلامی مسائل پوچھنا چاہتی تھی )اس نے کہا کہ ابھی نہیں۔ مفتی صاحب دوسرے فون پرمجھ سے مخاطب ہیں۔یہ خواب کا اختتام تھا۔ برائے کرم میرے لیے ایک نیک شوہر کی دعا کریں۔
1315 مناظر
Q.
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا چاہتا ہوں۔کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے کے لیے کوئی عمل ہے؟ (۲) اگر کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو تو کیا اس کو دوسروں کو بتانا چاہیے یا نہیں؟
2526 مناظر
Q.
کیا کوا کھانا جائز ہے؟ (فتاوی رشیدیہ) تبلیغی جماعت میں چلہ لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ نبیوں کا طریقہ ہے۔ کسی نبی نے چلہ لگایا ہو اور آپ کی طرح خوار ہوئے ہوں ثابت کریں۔
3727 مناظر
Q.
عاجزی و انکساری کیا ہے؟ علماء خود کو جو مدینے کا سگ، نبی کے در کی خاک، ان کے غلاموں کا غلام، ننگ سلف، ناکارہ، مجرم، بدکار، نکمہ، ناکام، سیہ کار وغیرہ لکھتے ہیں اور دعاؤں میں بھی اکثر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اورنبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے مرشد کے ساتھ اپنا ذکر کرتے ہوئے خود کو بہت ہی ناکام، ناکارہ وغیرہ ظاہر کرتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ان سب کلمات سے عاجزی ظاہر ہوتی ہے؟ میں ہر وقت بولتا ہوں بکی ہوں، بکواسی ہوں، ذلیل ہوں کیا یہ سب بھی عاجزی ہوگی؟ دونوں سوالات کے جوابات درکار ہیں۔
5445 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میری بہن نے خواب دیکھا ہے آپ اسی کی زبانی سنیے: میں نے دیکھا ایک ریگستان ہوتا ہے آس پاس درخت ہوتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ ایک گھوڑا جس کا رنگ بادامی تھا اس پر ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا، بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ سوار ہیں اور آچانک گر جاتے ہیں۔ گرتے ہوئے نہیں دیکھا بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ گر گئے ہیں۔ اچانک ایک بادامی رنگ کا گھوڑا آتا ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منھ کے ذریعہ چھیڑتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر اپنا منھ مارتا ہے ۔ جس گھوڑے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے وہ خاموش ایک طرف کھڑا ہوا ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن سجدہ نہیں کررہے ہوتے بس میرے ذہن میں آیا کہ آپ کا چہرہ انور ڈھکا ہوا ہوتا ہے جیسے سجدے کی حالت میں۔ مجھے صرف آپ کی پیٹھ مبارک نظر آئی،اس کے چند لمحے کے بعد اسی رنگ کا ایک اور گھوڑا آتا ہے وہ اس گھوڑے کو جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ رہا تھا الگ کرتا ہے اس کے بعد حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نظر نہیں آئے اور جس پر آپ سوار تھے وہ گھوڑا نظر نہیں آیا۔ یہ دونوں ایک طرف ہوکر منھ کے ذریعے لڑتے ہیں۔ چند لمحے کے بعد ایک اور گھوڑا جو کہ سفید رنگ کا ہوتاہے وہ بھی آتا ہے اور اس گھوڑے کے ساتھ جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس گھوڑے کو دور کیا تھا اس کا ساتھ دیتا ہے یعنی دو مل کر ایک کا مقابلہ کرتے ہیں۔ میرے ذہن میں آیا کہ جب دو مل گئے تو ضرور فتح ہوگی۔ میں نے اس کے بعد اپنی بہن کو سارا خواب اسی طرح سنایا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
1967 مناظر
Q.
کیا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ کو ?علیہ السلام? کہنا صحیح ہے؟ اگر ہے تو کیوں؟ اور اگر نہیں تو کیوں؟
1712 مناظر
Q.
نفيدكم بأنى احد من المقيمين منذ ثلاثه أعوام فى المملكة العربية السعودية, ازور موقعكم هذا مراراً ووجدته نافعاً جداً. فجزاكم الله خيراً فى الدارين. ان مسئلتى مهمه جداً و هو بأنى قد قمت ببيان التوحيد, و باقسامها الثلاثة (الالوهية, الربوبية, و اسماء و صفاته سبحانه) فى واحد موقع فى الانترنت, و كان قصدى من هذا تبليغ و اشاعة الدين. حيث أن هذا الموقع فى اللغة الاردية وهذا رابط لموقع ۔۔۔۔۔؟
1258 مناظر
Q.
میں اپنے آپ کو اکثر خواب میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہوں۔ (۲) میں اکثر قرآن پاک کی تلاوت تفسیر کے ساتھ کرتا ہوں یا فضائل اعمال پڑھتا ہوں۔ جب میں نے سورہ طہ پڑھا تب خواب میں سارا واقعہ ساتھ میں حضرت موسی علیہ السلام کو دیکھا۔ پھر ایک دن حضرت کعب رضی اللہ عنہ کاواقعہ پڑھا تب پھر دیکھا کہ کوئی عورت مجھ سے کہتی ہے تمہاری بھی دعا قبول ہوگی پھر وہ چلی جاتی ہے۔ میں پوچھتا ہوں یہ کون ہیں کوئی کہتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا ہیں۔ (۳) اکثر جو میں پڑھتاہوں وہ دیکھتا ہوں۔
6733 مناظر
Q.
عصر جدید میں جرائم کی تفتیش اور ثبوت جرم کے لیے جو ذرائع اور وسائل ایجاد ہوچکے ہیں مثلاً پوسٹ مارٹم، فنگر پرنٹ وغیرہ کیا صرف ان کی بنیاد پر شریعت میں فیصلہ کرنے کی گنجائش ہے؟
1651 مناظر
Q.
مجھے استخارہ کے خواب کا جواب درکار ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک قدیم عمارت جو مٹیالے رنگ کی،بظاہر اچھی حالت میں ہے اس کی چھت پر بہت سارے لوگوں کے ساتھ چل پھر رہی ہوں۔ لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ میں ان سب کو جانتی ہوں۔ میں سب سے آگے چل رہی ہوں اورہر قدم پر ڈرتی ہوں کہ کہیں گر نہ جاوئں کیوں کہ پرانی عمارت ہے بوسیدہ ہوگی، لیکن دیکھنے میں نہیں لگتی، پھر ایک کمرے میں پہنچتے ہیں۔ میں زمین میں ایک پیٹی نما چوکور دروازہ کو چابی سے کھولتی ہوں، یہاں خواب ٹوٹ جاتاہے۔ استخارہ کی نیت اپنے شوہر کے پاس جانے سے متعلق تھی کہ میں ملک سے باہر اپنے شوہر کے یہاں جاؤں تویہ میرے لیے بہتر ہے یا نہیں۔ پریشانی یہ تھی کہ میرے سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ باقی سسرال والے میرے شوہر کے ساتھ رہتے ہیں اور اتنی دور میرے ساتھ اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں ہوگا۔
1506 مناظر
Q.
میں نے اکثر دیکھا ہے کہ بریلوی حضرات نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے کی شبیہ بنائی ہوئی ہے، اس پر اللہ محمد اور اصحاب رسول کے نام لکھے ہوتے ہیں، کئی دفعہ کچھ آیات بھی لکھی ہوتی ہیں۔ کیاایسا کرنا ٹھیک ہے؟ اوراگر ٹھیک ہے تو کیسے ٹھیک ہے۔ اور اگر غلط ہے تو کیسے غلط ہے؟
1970 مناظر
Q.
کیا 786 لکھنا درست ہے؟
3522 مناظر
Q.
آج صبح میں نے خواب دیکھا شہر کراچی جہاں کا میں رہنے والا ہوں اس کا ماحول خراب ہے، میرے والد اور بھائی کھانا لینے کے لیے باہر جاتے ہیں اورمیں باہر ان کا انتظار کررہا ہوں، یہاں تک کہ میں گلی میں تھا۔ میں ایک بات کے بارے میں اپنے والد اور بھائی کے بارے میں بہت پریشان ہوں، اسی وقت اپنے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے (یعنی ہوسکتاہے میرے والد اور بھائی واپس نہ ہوں) کیوں کہ شہر میں فساد برپا ہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے بھائی اور والد آئے مجھے سکون محسوس ہوا اس کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ خالی ہاتھ آئے اور ان کو کچھ ملا نہیں یہاں تک اس کے بعد بھی میں نے سکون محسوس کیاکہ کم ازکم میرے بھائی اوروالد محفوظ ہیں۔ یہ سب منظر ہمارے پرانے مکان کے پاس تھا جہاں میں اور میرابھائی پیدا ہوئے۔ اس وقت ہم دوسری جگہ رہتے ہیں۔
1567 مناظر
Q.
عامر سے اجتہاد و تقلید پر اسلم بات کررہے تھے تو عامر نے کہا کہ حضرت عبداللہ ابن عمر کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی آنکھوں میں وضو کرتے وقت پانی ڈالتے تھے، اور باقی اصحاب رسول کہتے تھے کہ یہ غلط ہے، عامر سے اسلم نے پوچھا کہ کیا یہ غلط تھا تو عامر نے کہا کہ جی یہ غلط تھا۔ اس وقت شوکت صاحب نے وہیں پر جب دوسرے غیرمقلد بھی موجود تھے عامر پر لعنت کرنا شروع کردی اور کہنے لگے کہ یہ یہودی ہے کیونکہ اس نے حضرت عبداللہ ابن عمر کی شان میں گستاخی کی ہے، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس گستاخی سے عامر دائرہٴ اسلام سے خارج ہوکر یہودی ہوگیا؟ اور کیا اس پر لعنت کرنا جائز ہے؟ اور یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شوکت صاحب کو منع کرے کہ آپ کی یہ حرکت دعوت و تبلیغ کے خلاف ہے اور شوکت صاحب کہیں کہ انھوں نے صحابہ کے گستاخ پر لعنت کی ہے جو بالکل ٹھیک ہے اور شوکت صاحب منع کرنے والے سے ناراض ہوجائیں، کیا یہ ٹھیک ہے؟
1223 مناظر
First
Previous
194
195
196
197
198
Next
Last