دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 4144
متفرقات >> دیگر
Q.
خواب کی تعبیر کی جو کتابیں ملتی ہیں کیا اس کو دیکھ سکتے ہیں؟ (۲) میں کبھی کبھی رات میں نیند میں اٹھ جاتا ہوں اور کوئی چیز ڈھونڈنے لگتا ہوں، مجھے خیال نہیں رہتا، ہوشیار ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے۔ کیا یہ کوئی شیطانی اثرہے؟ کوئی عمل بتایئے؟ (۳) جادو سے بچنے کا عمل بتائیے؟
2465 مناظر
Q.
میں نے ایک کتاب میں استخارہ کا طریقہ پڑھا کہ اس کوسات دن کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو ایک دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ میں نے گزشتہ رات استخارہ کیا اور خواب میں مٹھائی( برفی اور بڑی سائز کے لال لڈو)دیکھے جو کہ بالکل گول نہیں تھے یعنی عام شکل سے مختلف تھے۔نماز کے بعد میں نے برفی اور لال لڈو سے ایک ٹکڑا لیا ۔ لیکن پریشانی کی بات یہ ہے کہ اس رات میں پاک نہیں تھا۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
2470 مناظر
Q.
قریب چار سال پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر پوچھنا چاہتاہوں، پہلے تو یہ خواب میں نے کسی کو اس ڈر سے نہیں بتایا کہ ہو سکتا ہے یہ کوئی شیطانی وسوسہ ہو، لیکن آج آپ کی ویب سائٹ پر ایک خواب کی تعبیر پڑھی اس لیے پوچھنے کی ہمت ہوئی۔ خواب درج ذیل ہے:ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ کہیں کوئی گاؤں ہوتاہے وہ بھی پرانے زمانے کا، وہاں پر کچھ پہاڑ بھی ہوتا ہے اورمیں کھلے آسمان کے نیچے مٹی پرکھڑا ہوں،ویسے تو وہ عام سی زمین ہی ہوتی ہے لیکن نہ جانے کیوں مجھے وہ مٹی بہت خاص معلوم ہوتی ہے۔ خیر اتنے میں گوئی لطیف مادہ کی ہستی مجھے پکارتی ہے، جب میں دیکھتا ہوں تومجھے محسوس ہوتاہے کہ یہ اللہ کی ہستی ہے۔ مجھے کوئی شکل دیکھائی نہیں دیتی بس ایسا محسوس ہوتاہے کہ کوئی میرے سامنے کھڑا ہے، ہوا میں معلق ہے اور مجھ سے کوئی بات کررہا ہے۔ اورمجھے ابھی ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ ہستی میرے سر پر ہاتھ پھیرتی ہے اور مجھ سے کچھ بات بھی کرتی ہے جو کہ مجھے یاد نہیں اورمیری آنکھ کھل گئی۔ اگر ایسا خواب پوچھنے سے کوئی گستاخی ہوئی ہے تو اللہ مجھے معاف کرے اور آپ مجھے اس کا جواب بھیج دیں تو مہربانی ہوگی۔
1586 مناظر
Q.
میں نے دو ہفتہ پہلے خواب دیکھا کہ میرا دوست میرے سامنے بیٹھا ہے اورایک شخص سے ہاتھ ملا رہا ہے اور وہ شخص بھی میرے دوست سے ہاتھ ملا رہاہے لیکن وہ شخص دکھائی نہیں دیتاہے۔ہم دونوں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
1420 مناظر
Q.
میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔میں اکثر خواب دیکھتی ہوں کہ میں اپنی مرضی سے ہوا میں اڑ رہی ہوتی ہوں۔ جب بھی کوئی مجھے مارتا ہے یا کوئی حملہ کرتا ہے تو میں اڑ جاتی ہوں اورکبھی کبھی بہت اونچائی پر،اور مجھے اڑنا بہت اچھا لگتا ہے یہ اکثر میرے ساتھ ہوتاہے۔ اورمجھے بہت ہی اچھا محسوس ہوتاہے۔ ہر دفعہ کوئی نیا واقعہ ہوتا ہے لیکن میں زیادہ تر اڑ جاتی ہوں اور مجھے کوئی کچھ کہہ نہیں سکتاہے۔ اور ویسے مجھے اڑنا بہت اچھا لگتا ہے، سب بالکل حقیقی لگتا ہے۔
1669 مناظر
Q.
چند راتوں پہلے میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں قبلہ کی مخالف سمت میں نمازپڑھ رہا ہوں، یعنی میری پیٹھ قبلہ کی طرف ہے۔ برائے کرم اس کی تعبیر عنایت فرماویں۔
5320 مناظر
Q.
میری امی تیسرے رمضان کو وفات پاگئی ہیں۔ آج صبح فجر کی نماز سے پہلے میں نے خواب دیکھاکہ میں ایک بڑے گڑھے میں لٹکا ہوا ہوں اورمیرا بھائی اوپر کھڑا ہے اور لوگ بھی ہیں جن کو میں کہتا ہوں کہ مجھے نکالو مگر وہ نہیں نکالتے۔ پھر دیکھتا ہوں کہ امی گڑھے میں اترتی ہیں اورمجھے نکالتی ہیں اور میں امی کو پیار کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے نکالا۔ وہ کچھ تھکی تھکی لگتی ہیں۔ (الحمد للہ میں نے امی کی موت کے بعد داڑھی رکھ لی ہے اور شرعی پردہ بھی کرتا ہوں اور کوشش کرتاہوں کہ ہر گناہ سے بچوں)۔ برائے کرم اس خواب کی تعبیربتادیں۔
1201 مناظر
Q.
میں ایک طالب علم ہوں، انجینئرنگ کررہا ہوں۔ میں ہمیشہ خواب میں دیکھتا ہوں کہ مسجد میں یا کبھی کمرہ پر نماز پڑھ رہا ہوں۔
1359 مناظر
Q.
میرا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے میں نے دو بار خواب میں دیکھا ہے کہ میں امیر جماعت حاجی عبدالوہاب صاحب کے ساتھ ناشتہ کررہا ہوں۔ میں یرقان کا مریض ہوں اور میرے والدصاحب کینسرکے مریض ہیں۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہم دونوں حاجی صاحب کا بیان سننے کے بعد حاجی صاحب سے مصافحہ کرنے گئے تو وہ نہیں ملے، پھر اچانک حاجی صاحب نے مجھے اور میرے والد صاحب کو پیچھے سے بلایا اور ہم دونوں پر کچھ پڑھ کر دم کیا۔ اس کی تعبیر بتادیں۔ (۲) جماعت کے لیے کب کھڑا ہونا چاہیے؟ جب اقامت شروع ہویا جب حی علی الصلوة کہا جائے؟ جب کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ اس کے قائل ہیں کہ حی علی الصلوة پرکھڑا ہونا چاہیے (مسلم جلد۲)۔ تفصیل سے بتاکر رہنمائی فرمائیں۔
2106 مناظر
Q.
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بیٹی جو اس وقت تین مہینہ اور بیس دن کی ہے اس کے نیچے والے سامنے کے دانٹ آچکے ہیں اور میری بیٹی نے کالے رنگ کی ٹافی کھائی ہے اس وجہ سے اس کی زبان کالی ہورہی ہے۔ (خواب اتوار کے دن صبح چھ سے سات بجے کے درمیان دیکھا تھا)۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتادیں، عین نوازش ہوگی۔
1274 مناظر
Q.
میرا نام رضیہ ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کا نام محمد اشہد ہے۔ میرے بھائی نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ وہ تین دن کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک جگہ جس کا نام پالیہ ہے تبلیغی جماعت میں گیا ہے ۔ وہ گشت کے لیے گیا ہے۔ جب وہ مسجد میں واپس آتا ہے تو لوگ نماز پڑھنا شروع کرتے ہیں۔ وہ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتاہے۔ وہ محسوس کرتاہے کہ اللہ تبارک و تعالی امام کی جگہ میں نماز پڑھا رہے ہیں۔ جب وہ سجدہ میں جاتاہے تو وہ محسوس کرتاہے کہ اس کا سر اللہ تعالی کے دونو ں پیروں کے درمیان میں ہے۔ اس خواب کی تعبیر بیان فرماویں۔
1871 مناظر
Q.
میں نے فجر کے قریب ایک خواب دیکھا کہ میں ایک زمین کے حصول کے لیے پیسہ دے رہا ہوں۔ اس خواب میں میرے بھائی نے کہا کہ میں دبئی سے آیا ہوں اس لیے وہ اس کے لیے پیسہ دے گا۔ اس لیے میں نے زمین کے مالک کو پیسہ دیا، او رمڑ گیا اوردیکھا کہ زمین قبرستان کی ہے۔ زمین قبروں سے بھری ہوئی ہے اور قبریں زمین سے اٹھی ہوئی ہیں۔ میں نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ اس طرح کی زمین کیوں خرید رہے ہو؟ اس نے کہا کہ تم ان قبروں کے اوپر تعمیر کرسکتے ہو۔ برائے کرم آپ اس خواب کی تعبیر بیان فرمادیں۔
2366 مناظر
Q.
چند دنوں سے کچھ عجیب سے پریشان کرنے والے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔ میری زوجہ امید سے ہیں اور ابھی آدھا وقت گزرا ہے۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ وہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کروانے گئی ہیں اور ڈاکٹر اس کو تکلیف کی دوائی دینے کی کوشش کرتی ہے تاکہ ڈلیوری ہوجائے میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ ابھی تو پانچ مہینے پورے ہونے والے ہیں یہ ابھی سے اس قسم کی حرکت کیوں کررہی ہے۔ دو دن پہلے خواب میں دیکھتا ہوں کہ میرے والد کے کزن ریحان قید خانے میں بند ہیں، وہ قید خانہ چلتے بازار میں ہے اور باہر کچھ اس طرح کی عبارت لکھی ہوئی تھی کہ یہ زانی کی سزا ہے اور رزق کی تنگی اس وجہ سے ہوئی ہے اور کچھ رشتہ دار اس قید خانہ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ پھر ان کے والد کو دیکھتا ہوں۔
1729 مناظر
Q.
میں خواب میں دیکھتاہوں کہ میں ٹرین میں کراچی سے سکر سفر کررہا ہوں،نواب شاہ تک سفر اچھا گزرتا ہے، نامعلوم وجہ سے سب کو ٹرین سے اتار لیا جاتاہے پھرٹرین میں سوار ہونے کے لیے دوبارہ لائن بنائی جاتی ہے، اتنے میں ایک آدمی مجھے لائن سے نکال کر ایک طرف لے جاتا ہے اور الٹی سیدھی بکواس کرتاہے، جہاں تک مجھے یاد آتا ہے وہ داڑھی کے بارے میں کچھ کہتا ہے پھر چھوڑدیتاہے ۔میں واپس ٹرین میں سوا ر ہونے کے لیے چلتا ہوں پلیٹ فارم پہنچ کرپتہ چلتاہے کہ ٹرین چلی گئی۔ پھرمیرا دھیان اپنی جیب کی طرف جاتا ہے تو پتہ چلتاہے میرا بٹوا بھی گم ہوگیا ہے میں بہت پریشان ہوتاہوں سوچنے لگتا ہوں کہ ٹرین میں جو سامان رہ گیا ہے کسی طرح گھر والوں کو بتا کر اسٹیشن سے اتروالیتاہوں ۔پھرمیری آنکھ کھل گئی تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔ پھر میں بستر چھوڑکر نماز پڑھنے کے لیے مسجد چلا جاتا ہوں۔
2285 مناظر
Q.
کیا کہتے ہیں علمائے کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب کسی کے ساتھ کوئی جن یا تعویذ کا مسئلہ ہوتا ہے تو وہ عامل یا علما کے پاس جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ تم نے فلاں جگہ یہ کیا تھا اس لیے وہ جن تم کو تنگ کرتا ہے یا فلاں نے تم پر تعویذ کیا ہے۔ حضرت میرا ایمان ہے کہ غیب کا علم صرف اللہ جل شانہ کو ہے تو جو باتیں وہ لوگ بتاتے ہیں و ہ تو ایسی باتیں ہوتی ہیں گویا وہ سب منظر ان کے سامنے ہوتا ہے۔ مہربانی کرکے اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں کہ کیا وہ کوئی الگ علم ہے، جو جنات کے پاس ہے؟ برائے کر اس فتنہ کے دور میں آپ ہی ہیں جن کے ذریعہ اللہ ہماری حفاظت فرما رہا ہے۔ اس مسئلہ کے بارے میں ذرا تفصیل سے لکھیں کہ یہ سب کیا ہے؟
2573 مناظر
Q.
میں ڈاکٹر ی پیشہ سے تعلق رکھتا ہوں اوراس شعبہ میں آگے مزید پڑھائی کررہا ہوں۔ الحمد للہ لاتور کے اجتماع میں نیک صالحہ بیوی سے میرانکاح ہوا اوروہ الحمد للہ آٹھ ماہ کی حاملہ ہے۔ الحمد للہ اکثر جماعتوں میں بھی جاتا ہوں اور نمازوں کی بھی پابندی ہے۔ کبھی کبھی نماز جماعت سے نہیں ہوتی تنہا ادا کرلیتا ہوں۔ پیشہ کی وجہ سے غیر مسلموں سے بھی اختلاط رہتا ہے۔ الحمد للہ تین مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوئی تعبیر طلب ہے۔ سب سے پہلے غالباً جب میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی کررہا تھا توخواب دیکھا کہ مسجد میں ہوں،جماعت کا وقت ہوچکا ہے، صفیں لگی ہوئی ہیں، تبھی کوئی کہتا ہے کہ رک جاؤ نماز پڑھانے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں۔ کیا دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھی ،سفید لباس ،خوبصورت چہرہ، سیڑھیوں سے اتر کر تشریف لائے۔ درمیان میں دوسری مرتبہ خواب دیکھا کہ میں ایک نامعلوم جگہ کھڑا ہوں ۔اور سوچ رہا ہوں کہ کون سا طریقہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جانب سے حضرت عیسی علیہ السلام (دراز قد، لمبی زلف) چل کر آرہے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور چل کر آئے (اسی چال سے جس کا تذکرہ سیرت کی کتابوں میں پڑھا ہے اور حلیہ مبارک بھی پہلے جیسا ہی ہے) اور غالباً مجھ سے کہا یہ میرے دل میں بات آئی کہ یہ طریقہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور ابھی کچھ روز پہلے تیسری مرتبہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، بالکل وہی چہرہ ہے جو پہلی مرتبہ دیکھا تھا مگر اس مرتبہ چہرہ انور پر تراشی ہوئی ہلکی سی کالی داڑھی ہے۔ آخری خواب کی وجہ سے بے چینی ہے بار بار خیال آتا ہے کہ اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ اللہ سب خیر فرمائے۔ آپ سے ہم دونوں میاں بیوی اور آنے والے بچے کے لیے دعاؤں کی گزارش۔
1425 مناظر
Q.
میں خواب میں اکثر کنواں دیکھتا ہوں،جب اس میں جھانکتا ہوں تو اس میں کا پانی بڑی تیزی سے اوپر آنے لگتا ہے تب میں ڈر کر بھاگ جاتا ہوں کبھی کبھی پانی باہر تک آجاتاہے۔ (۲)سانپ بہت دیکھتاہوں۔ (۳)بھوت دیکھتا ہوں، ان سے لڑائی بھی ہوتی ہے لیکن کبھی بھاگا یا ہارا نہیں ہوں۔ (۴)نماز خوب پڑھتا ہوں لیکن صحیح طریقہ سے ارکان نہیں ادا کرپاتا ہوں،کوشش کرنے پر بھی رکوع میں جاتے وقت گر جاتا ہوں،کھڑے رہنے پر ڈگمگا تا رہتا ہوں۔ برائے مہربانی اس کی اسلامی تعبیر بتانے کی تکلیف کریں۔
6686 مناظر
Q.
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں آسکتے ہیں؟ برائے کرم وضاحت کریں۔
1195 مناظر
Q.
میں نے دیکھا کہ میں ایک لڑکی سے جس کو میں جانتا نہیں زنا کرتا ہوں۔ لڑکی خوبصورت ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ میں اسی لڑکی کے ساتھ ہوں اور بوسہ کررہا ہوں اس طرح کہ میری زبان اس کے منھ کے اندر ہے۔ جب میں نے اس کو چھوڑا تو وہ مسکراتی ہے تو میں نے دیکھا کہ اس کے اوپر والے دانت بالکل نہیں ہیں مگر نیچے کے دانت ہیں۔ عجیب سا لگتا ہے مگر میں پھر اس سے بوسہ کرنے لگتا ہوں۔
2896 مناظر
Q.
میری بیوی نے ایک خواب دیکھا کہ اس کی بڑی بہن جو کہ ملتان میں رہتی ہے ساتھ بیٹھی ہے سامنے ایک پلیٹ میں کوئی سالن ہے اور اس میں پیشاب ملا ہوتا ہے میری بیوی کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ میں نے اس پلیٹ میں سے کچھ سالن کھا لیا ہے (یاد رہے کہ میری رہائش کراچی میں ہے اور میں میرے سسرال والے کراچی سے پنجاب منتقل ہونے والے ہیں ۔ میری بیوی الحمدللہ شرعی پردہ کرتی ہے اوریہ بات میرے سسرال والوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی) پھر دیکھتی ہے کہ وہ اور اس کی بڑی اور چھوٹی بہن کہیں سیڑھیاں چڑھتی ہیں ، سیڑھیاں ختم ہی نہیں ہوتی ہیں اور چھوٹی بہن کو تھوڑا سا زکام آجاتا ہے۔ پھر ایک گھر پرانا سا آجاتا ہے جس میں بہت سی لڑکیاں ہوتی ہیں اور میرے سسر بھی ہوتے ہیں۔
1413 مناظر
First
Previous
188
189
190
191
192
Next
Last