دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 1547
متفرقات >> دعاء و استغفار
Q.
(۱)کیا ڈیمینشیا (ذہنی بیماری)کے لیے کوئی دعا یا عمل ہے جس کو وہ پڑھ سکے یا کوئی اور اس کے لیے پڑھ سکے تاکہ اس کا علاج ہوجائے یا کم از کم اس کو تھوڑا سکون مل جائے؟ کیا دیوبند سے کوئی ماہانہ میگزین شائع ہوتی ہے؟ اگر شائع ہوتی ہے تو اس کے خریدار کیسے بن سکتے ہیں؟ مجھے اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
1923 مناظر
Q.
میری دو بہنیں ہیں دونوں کی شادی کرنی ہے اور بڑی بہن کے رشتے آتے ہیں اور دیکھنے والے کوئی معقول جواب نہیں دے کر جاتے کیوں کہ میری یہ بہن تندرست (کچھ موٹی) ہے۔ آپ ایسا کوئی وظیفہ بتائیں کہ دونوں بہنوں کے رشتے صحیح جگہ ہو جائیں جہاں پر کوئی پریشانی نہ ہو۔(۲)میری دو بہنوں کی شادی ہو چکی ہے دونوں ہی سسرال میں پریشان رہتی ہیں۔ کوئی وظیفہ بتائیں کہ ان کی ساس ان کو کچھ نہ کہے اور آرام سے رہیں۔
3062 مناظر
Q.
میں ایک درود پاک کثرت سے پڑھتا ہوں [اللہم صل علی سیدنا و مولانا و محمدو بارک و سلم]۔ کیا یہ ٹھیک ہے اور پڑھ سکتے ہیں؟
2055 مناظر
Q.
بائیں ہاتھ پر تسبیح گننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
2215 مناظر
Q.
میری والدہ 17/اپریل سے گھر سے ناراض ہوکر چلی گئی ہیں، آپ مجھے مفتی صاحب سے پتہ کروا دیں ہم لوگوں نے بڑی کوشش کر لی ہے سب جگہ ڈھونڈ لیا ہے پر کہیں بھی نہیں ہیں۔ برائے کرم آپ ہی پتہ کروا دیں نام طاہرہ اسرار ہے عمر 45سال ہے، والد کا نام سید راحت حسین زیدی ہے۔
1789 مناظر
Q.
میرے والد صاحب کی یاد داشت بہت کمزور ہوگئی ہے ان کی عمر ساٹھ سال ہے۔ کوئی دعا بتائیں۔
1554 مناظر
Q.
ہمارے گھر میں بے برکتی ہے میرے بھائی بہنوں میں میل محبت نہیں ہے اور ہم کاروبار سے بھی گھر میں بہت پریشان ہیں۔ گھر میں اکثر لڑائیاں رہتی ہیں۔ بھائی بہن بڑے بڑے ہیں۔ آپ کوئی دعا بتادیجئے۔
4430 مناظر
Q.
مجھے غصہ بہت آتاہے برائے کرم مجھے اپنے غصہ پر قابو پانے میں میری رہنمائی کریں۔
4872 مناظر
Q.
میرے پاس کافی کریڈٹ کارڈ ہیں۔ابھی کچھ وقت پہلے جب میں اپنے گھر پاکستان گیا تو میری ماں نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنا کریڈٹ کارڈ کو بند کروا دو۔ تو میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں جلد ہی ان سب کو بند کروادوں گا۔واپس آنے کے بعد میں نے اس پر عمل بھی کرنا شروع کیا لیکن اس دن سے میں عجیب پریشانی میں گھر گیا ہوں۔ دل سے چاہتاہوں کہ سب کریڈٹ کارڈ بند ہو جائیں لیکن میری مالی حالت دن بند خراب ہوتی جارہی ہے۔ برائے کرم کوئی ایسا عمل بتائیں کہ یہ سب بند بھی ہوجائیں او رمیری مالی حالت بھی بہتر ہوجائے۔دعا کا طلب گار۔
1654 مناظر
Q.
میرا سوال یہ ہے کہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور ہر وقت درود شریف پڑھتی ہوں اور بہت سارے وظیفے پڑھتی ہوں قرض کے لیے۔مجھے کسی کو بہت سارے پیسے ادا کرنے ہیں اور اس کی ادائیگی میں اللہ کے علاوہ کسی اور سے مدد کی امید نہیں ہے کہ میں اپنا قرضہ ادا کرسکوں۔اس وقت جب میں نے قرضہ لیا تھا تو میرے شوہر مجھے پیسہ دیتے تھے لیکن اب ان کے پاس مجھے دینے کے لیے مزید نہیں ہے اور نیز وہ یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ مجھے قرض ادا کرنا ہے۔میں ہر نماز کے بعد بہت زیادہ روتی ہوں اور بہت ساری دعائیں پڑھتی ہوں قرض کے لیے کیوں کہ میرے پاس گھر پر اسلامی کتابیں ہیں ۔ میں نے تین دن کا روزہ رکھا کیوں کہ میں نے کتاب میں پڑھا تھا کہ کسی بھی حاجت کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے لیکن چار ماہ ہوچکے ہیں جب سے میں وظیفہ، دعا، روزہ اور بہت ساری نفل حاجت کے لیے پڑھ رہی ہوں لیکن میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ہے۔جب وہ شخص پیسے کے لیے کہتاہے تو میں اس کے سامنے چلاتی ہوں اور یہ ظاہر نہیں کرتی ہوں کہ میرے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن اس سے بات کرتی ہوں اوراس سے مزید وقت مانگتی ہوں۔ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ اللہ ہماری کسی بھی طریقہ سے مدد کرسکتاہے جب وہ چاہے یعنی معجزہ، اور غیب سے مدد کرسکتا ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کہاں غلطی پر ہوں اور کیا ہے کہ میں صحیح نہیں کررہی ہوں۔ برائے کرم میری مدد کریں میرے چھوٹے بچے ہیں اور میں ہمیشہ قرض کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور ہمیشہ غمگین رہتی ہوں کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں پاگل ہوجاؤں گی۔ میں نے بہت سی مرتبہ قرآن مکمل کیا ہے اور میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ پڑھتی رہتی ہوں یہاں تک کہ فیملی کو دینے کے لیے میرے پاس وقت نہیں رہتا ہے ۔ یا میں گھر والوں کو وقت نہیں دے پارہی ہوں۔
3203 مناظر
Q.
ذکر کے لیے کون کون سے درود شریف مستند ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں موجود ہو، نیز سب سے چھوٹا درود شریف کون سا ہے، حدیث کے حوالے کے ساتھ برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔
10408 مناظر
Q.
مفتی صاحب میرے جسم کی نسیں سوکھ رہی ہیں جس سے میرے داہنے ہاتھ پر سے گوشت بالکل ختم ہوگیا ہے صرف ہڈیاں دکھتی ہیں۔ برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں جس کو پڑھنے سے میں صحت یاب ہوجاؤں۔
2486 مناظر
Q.
مجھے بتائیں کہ انٹرویو میں پاس ہونے کے لیے کیا پڑھنا چاہیے، میرا انٹرویو ہے، کیا اس کی کوئی دعا ہے؟
6928 مناظر
Q.
۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میری دو سگائی ہوئی تھی لیکن دونوں ٹوٹ گئی۔ میرے والدین کہتے ہیں کہ مجھ پر جادو ہوا ہے۔ آج کل اس کا توڑ بھی کررہے ہیں۔ اس بات کے علاوہ میں کسی سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کا نام احمد سمیر محمد کامل ہے، جس کی تاریخ پیدائش 19/اکتوبر 1973ہے۔ اس کی ماں کا نام سامعہ ہے۔ اب میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔برائے کرم میری مددکریں۔ میں نے جب بھی استخارہ کیا اس کا جواب نہیں آیا۔ میں اپنی سہیلیوں سے استخارہ کرواتی ہوں، میری تین سہیلیوں نے کیا اور جواب مثبت آیا۔ خواب اس نیت سے کیا کہ وہ شخص میرے لیے بہتر ہے یا نہیں اور کیا میری شادی اس سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟ دونوں استخاروں میں ایک سال کے وقت کا فرق ہے۔دونوں خواب حسب ذیل ہیں: (۱)ایک ہرے بھرے لان میں صرف ایک بہت بڑا پھول ہے جس کی پنکھڑیاں نیچے کو جھکی ہوئی ہیں، جیسے دھوپ سے مگر مرجھائی نہیں ہیں اور وہ ایک اکیلا پھول ہے۔ تھوڑی سی دیر کے بعد وہ پھول غائب ہوجاتا ہے اور لان میں ایک کیاری نظر آتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بہت سارے پھول ہیں جن پر شبنم کے قطرے ہیں۔ یہ استخارہ دیڑھ سال پہلے کیا تھا۔ خواب نمبر(۲)دیوار چین پر میری سہیلی اور بہت سارے لوگ کھڑے ہیں اور اس دیوار کے ساتھ بہت سارے پانی ٹکرارہے ہیں جیسے سمندر ہو۔ اس پانی میں سمندر کی طرح طوفانی لہریں ہیں اور میری دوست اس پانی میں مجھ کو دیکھتی ہے جیسے میں ڈوب رہی ہوں۔ سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ڈوب جاؤں گی مگر میں کبھی ڈوبتی ہوں اور کبھی باہر آتی ہوں جیسے سمندر میں ۔پھر ایک بہت بڑی لہر مجھے ڈبو دیتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ساحل پر کھڑی ہوں اور میری ایڑیاں پانی میں ہیں اور میں سکون سے کھڑی ہوں جیسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پانی بہت صاف شفاف ہوتا ہے اور میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں۔ یہ استخارہ 2009 میں کیا ہے۔یاد رہے کہ اس استخارہ کے وقت پر میرا ایک رشتہ چین سے آیا ہوا تھا جس کے بارے میں میری سہیلی کو معلوم نہیں تھا۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ یہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں، کیوں کہ شادی کے حالات ہی نہیں بنتے اب تو وہ شخص بھی مایوس ہوکر چلا گیا ہے۔ کیا وہ واپس آئے گا؟ برائے کرم مجھے استخارہ کر کے بتائیں۔ بہت بہت شکریہ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ آمین
2241 مناظر
Q.
میری ایک ہی بہن ہے اور ما شاء اللہ تیئس سال کی ہے لیکن اس کا رشتہ کہیں سے آتانہیں ہے کافی لوگ دیکھنے آنے کا ارداہ کرتے ہیں پر آتے نہیں اور جو آتے ہیں وہ کچھ جواب دیتے نہیں۔ میری بہن دیکھنے میں خوبصورت بھی ہے تندرست بھی ہے ۔ہم سورہ رحمن اور سورہ فرقان کی آیت نمبر 54پڑھتے ہیں اس کا بھی اکیس دن کا عمل کیا ہے لیکن کبھی بات نہیں بنتی آپس کے لڑکے لوگ ہیں لیکن کوئی لینے کو تیار نہیں ۔
2941 مناظر
Q.
میری دو بہنیں ہیں ایک چوبیس سال کی دوسری تیس سال کی۔ چوبیس سال والی کی شادی ہوگئی ہے تیس سال والی بہن کی شادی نہیں ہو پارہی ہے۔ میرے ابا اس کی شادی کے لیے کوئی رشتہ بھی تلاش نہیں کررہے ہیں۔ ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ اب کیا کریں؟ رشتہ دار بھی کوئی مدد نہیں کرتے۔
2102 مناظر
Q.
(۱)کیا کوئی ایسا عمل بھی ہے جس سے کبیرہ گناہ بھی معاف ہوسکتے ہیں؟ (۲)کیا ?صلی اللہ علیہ وسلم? او ر?صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم ?بھی پورا درود ہے، اوراس کو پڑھنے سے درود پاک کے پورے فضائل ملتے ہیں؟
6704 مناظر
Q.
مجھ پر اور میری تجارت پر اکثر نظربد لگ جاتی ہے جس کی بنا پر کام مندا ہو جاتا ہے۔ کوئی مجرب دعا اور عمل بتائیں عین نوازش ہوگی۔
1915 مناظر
Q.
فتوی 879/760=B/1429میں آپ نے لکھا ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرسکتے ہیں۔ فتوی پر شک کرنے کے لیے معافی چاہتا ہوں، لیکن میں نے سنا ہے کہ اللہ کے یہاں کسی وسیلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ برائے کرم یہ بتائیں کہ کیا وسیلہ سے مانگی گئی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے؟
1898 مناظر
Q.
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اجتماعی دعاکو کلمہ: لاالہ الا اللہ محمد رسو ال اللہ، پر ختم کرنے کا معمول بنالینا کیسا ہے؟
3414 مناظر
First
Previous
68
69
70
71
72
Next
Last