دارالعلوم دیوبند انڈیا
English
اردو
لاگ ان / سائن اپ
English
اردو
فہرست عناوین
مجموعی تعداد : 32812
عقائد و ایمانیات
اسلامی عقائد (1531)
ادیان و مذاہب (61)
فرق باطلہ (83)
فرق ضالہ (247)
بدعات و رسوم (502)
تقلید ائمہ ومسالک (276)
قرآن کریم (715)
حدیث و سنت (807)
دعوت و تبلیغ (435)
متفرقات
حلال و حرام (2879)
دعاء و استغفار (1426)
اسلامی نام (1113)
تصوف (349)
تاریخ و سوانح (294)
سیر وجہاد (21)
دیگر (3866)
عبادات
طہارت (1399)
صلاة (نماز) (3883)
جمعہ و عیدین (426)
احکام میت (556)
صوم (روزہ ) (847)
زکاة و صدقات (1342)
حج وعمرہ (754)
قسم و نذر (232)
اوقاف ، مساجد و مدارس (682)
ذبیحہ وقربانی (438)
معاشرت
نکاح (2084)
طلاق و خلع (1277)
ماکولات ومشروبات (436)
لباس و وضع قطع (521)
اخلاق و آداب (402)
تعلیم و تربیت (261)
عورتوں کے مسائل (882)
معاملات
بیع و تجارت (499)
شیئرز وسرمایہ کاری (119)
سود و انشورنس (979)
دیگر معاملات (556)
وراثت ووصیت (1262)
حدود و قصاص (71)
ہمارے بارے میں
سوال پوچھیں
رابطہ کریں
کل سوالات : 3145
متفرقات >> حلال و حرام
Q.
ایک شخص جس کا مشغلہ کبوتر بازی ہے اور اس پر شرائط بھی عائد کرتا ہے نیز بڑے بڑے کبوتر بازوں کے ٹورنامنٹ بھی کرواتا ہے کیا ایسا شخص کسی برادری کے عہدے صدارت کے لیے اہل ہوگا، برائے کرم قرآن سنت کی روشنی میں جواب ارسال کیجیے۔
3759 مناظر
Q.
کیا لیزر کے ذریعہ سے کیا گیا ختنہ درست ہے؟
2723 مناظر
Q.
بسم الله الرحمن الرحیم، محترم و مکرم مفتیان کرام، بعد سلام مسنون عرض یہ ہے کہ ربا کے بارے میں مشہور و احوط مسئلہ یہ ہے کہ بینک میں ایسی اکاونٹ میں پیسہ رکھے جائے جس سے انٹرست اور ربا ملتا ہی نہ ہو۔ یہ شکل اس سے بہتر ہے اس سے کہ ربا لیکر فقراء کو بغیر نیت ثواب کے دے دینا۔ البتہ ایک مسئلہ یہ ہے کہ جس بینک میں سائل کا پیسہ ہے اگر اس کو current account میں رکھے جائے جس سے ربا نہیں دیا جاتا ہے تو وہ ہر مہینہ پانچ امریکی ڈالار کا service charge لیتے ہیں جو ایک معتد بہ مقدار ہے۔ اس مسئلہ میں سوال یہ ہے کہ کیا savings account میں پیسہ رکھنے کی اجازت ہوگی اور جو انٹرست مل جائے اس کو صحیح مصرف میں خرچ کرے؟ بہ صورت جواز، احوط کیا رہیگا؟ اگر دوسری بینک میں وہ کرایہ نہیں دینا پڑتا ہے اور ربا سے بچ سکتے ہیں لیکن وہ گھر سے دور ہے اور اس میں انٹرنت بینکنگ کی گنجائش نہیں جس سے وقت اور گاڑی کے خرچہ کا ...
1896 مناظر
Q.
اسلام کی رو سے لڑکے لڑکی کا ملنا کیسا ہے؟ اور پر اسلام میں کیا سزا تجویز کی گئی ہے، کیا لڑکا لڑکی کا یہ عمل اسلام کے منافی ہے؟ حوالے کے لیے یہ مراسلات ملاحظہ کیجیے۔
2206 مناظر
Q.
کیا مستور عورت کا دیکھنا بھی بد نظری کے گناہ میں آئے گا جب کہ صرف آنکھیں ہی کھلی ہوں؟
2074 مناظر
Q.
کیا ایسے پیشہ سے پیسہ کمانا جس کے اندر مجھے فوٹوگرافر کی مدد کرنی پڑتی ہو یا فوٹو گراف پر کلک کرنا ہو۔ کمپنی ان فوٹوگراف کو فروخت کرتی ہے۔ کیا یہ پیسہ لینا حلال ہے؟
2234 مناظر
Q.
کیا شریعت میں کاپر ٹی (ایک آلہ ہے جو کہ حمل نہیں ٹھہرنے دیتا ہے)کادو یا تین سال تک حمل ٹھہرنے سے بچنے کے لیے استعمال کرناممکن ہے؟
2934 مناظر
Q.
فیشل بلیچ (چہرہ کی رنگت نکھارنے کی کریم وغیرہ) میں ہائیڈروجن اور امونیا شامل ہوتا ہے کیا اس کا استعمال کرنے کے بعد غسل او رنماز جائز ہے؟
4134 مناظر
Q.
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے مبارک کی شبیہ گھر اور مسجد اور بازار وغیرہ میں لگانا کیسا ہے؟
1764 مناظر
Q.
غیر سرکاری تنظیموں میں کام کرنا جہاں پر مرد اور عورت اکٹھے کام کرتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟
1377 مناظر
Q.
میرے والد اپنے نام کے ساتھ شیخ لکھا کرتے تھے، مگر کہتے تھے کہ ہم شیخ نہیں ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ہماری کون سی ذات ہے۔ کچھ رشتہ دار کہتے ہیں کہ ہم راجپوت ہیں، کچھ کہتے ہیں کہ ہم لوہار ترخان ہیں، کچھ کہتے ہیں کہ ہم برجی ہیں۔ لیکن شیخ نہیں ہیں، یہ بات تو پکی ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے پرانے کاغذات ملے 1922کے۔ جس پر میرے پر دادا کے والد کی قوم نجار لکھی ہوئی تھی اور پیشہ گھڑی سازی لکھا ہوا تھا، جس سے میرے دل میں یہ بات پکی ہوگئی ہے کہ ہم نجار ہیں۔ یہ بھی مجھے معلوم ہے کہ میرے باپ دادا کا پیشہ گھڑی سازی ہی تھا یہ تو اور سب رشتہ داروں کو بھی پتہ ہے۔ (۱)سوال یہ ہے کہ مجھے اپنی ذات کون سی بتانی چاہیے کیوں کہ لوگ پوچھتے ہیں؟ (۲)کیا اپنی غلط ذات لکھنا گناہ کبیرہ ہے؟ او راگر صرف شوقیہ غلط ذات لکھی جائے کسی کو دھوکا دینا مقصود نہ ہو تو کیا پھر بھی گناہ ہے؟ (۳)نجار قوم/ذات کیا ہے؟ اوراس کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟
4044 مناظر
Q.
مفتی صاحب میرے چند سوالوں کے جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۱)میرے ابو کا انکم ٹیکس کو کم کرنے کے لیے میں نے ICICI Prudential (ایک کمپنی جو کہ انشورنس، پراپرٹی، فائنانس خدمات مہیا کراتی ہے) میں سالانہ چوبیس ہزار روپیہ کا بنا ہوں، جس سے ابو کو چوبیس ہزار میں سالانہ چھ ہزار کی چھوٹ ملتی ہے۔ یہ اسکیم تین سال کی ہے یعنی بہتر ہزار جمع کرنے پر مجھے آئی سی آئی سی کی طرف سے ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ ملیں گے اور ابو کو تین سال کی اٹھارہ ہزار روپیہ کی چھوٹ ملے گی۔ مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میں ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ استعمال کرسکتاہوں؟ (۲)کیا لڑکی اپنی نماز میں عربی کے اردو معنی پر دھیان دے سکتی ہے؟ (۳)مجھے نیک اورخوبصورت لڑکی سے شادی کرنے کے لیے کوئی وظیفہ بتادیں میری دولت میں اضافہ کے لیے کچھ وظیفہ بتادیں۔ نیز میرے لیے دعا کریں۔
2038 مناظر
Q.
اگر کوئی جان بوجھ کر کسی بازاری لڑکی کے ساتھ زنا کرتا ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا توبہ کرنے سے اس کے گناہ معاف ہوں گے یا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
4980 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں مسقط میں لکڑی کے دروازے وغیرہ بنواتا ہوں اور وہ مجھ کو آرڈ ر پر ملتے ہیں۔ جوٹھیکیدار مجھ کو آرڈر دلواتاہے وہ مجھ سے اس کام میں خرچ ہونے والے کل اخراجات کی لسٹ مانگتا ہے۔ میں اس کو ٹوٹل پیسہ بتادیتا ہوں کہ اتنا پیسہ صرف ہوگامثلاً دس ہزار کا معاملہ ہے تو وہ کہتاہے کہ تین ہزار میری فیس بھی شامل کرکے ٹوٹل تیرہ ہزار کا نرخ بھاؤ بناؤ۔ جو اس کی ناجائز فرمائش ہے۔ مگر اس کے سوا کوئی کاروبار نہیں ہے۔ او رایسا میں بڑی کراہت سے مجبوری میں کرتاہوں، ورنہ مجھے کام نہیں ملے گا۔ یہ بات یہاں بہت عام ہے۔برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
1979 مناظر
Q.
کیا فاتحہ پڑھا ہوا کھانا جائز ہے؟ اور کیا اس کھانے کو نیاز کہتے ہیں ؟اور کیا اس کو کھاناجائز ہے؟
6062 مناظر
Q.
اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا کمپنیوں کے شیئر خریدنا او ران کا فروخت کرنا جائز ہے؟
2117 مناظر
Q.
کیا کسی ایسی جگہ پر جہاں شراب بکتی ہو کام کرنا جائز ہے؟
2363 مناظر
Q.
مفتی صاحب میں ایک فیکٹری میں بطور ایکسپورٹ مینیجر کے کام کرتاہوں۔ دوسال پہلے میری ملاقات ایک کارگو کمپنی والوں سے ہوئی اور انھوں نے مجھ کو پیشکش کی کہ اگر میں ان کو اپنی فیکٹری کاکسٹم کلیرنس کا کام دلادوں تو وہ مجھ کو اس کا کمیشن ادا کریں گے۔میں نے اپنے جنرل مینیجر سے بات کی اور وہ لوگ اپنا کاروبار اس کارگو کمپنی کو دینے پر تیار ہوگئے لیکن میں نے ان کو اپنے معاہدہ کے بارے میں نہیں بتایا۔ مجھے میرا کمیشن ملتاہے۔ اس کے بعد میں نے ایک مفتی صاحب نے مجھ سے کہا کہ یہ درست نہیں ہے اس لیے میں نے کمیشن لینا چھوڑ دیا۔ پندرہ مہینہ کے بعد ہمارے ڈائریکٹر نے ہماری کمپنی کا تمام سامان بھیجنے کا کام اسی کارگو کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا اور مجھے ہدایت دی کہ میں کسی او رکمپنی کو سامان نہ دوں۔ ہمارا ایک ڈائریکٹر ان کا کیش چیک کرتاہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا میں اس وقت اس کارگو کمپنی سے اپنا کمیشن لے سکتاہوں؟میں نے اس کارگو کمپنی کے کے چیئرمین سے کہا ہے کہ اگر وہ لوگ مجھے میرا کمیشن بطور رشوت کے دیں گے تو میں نہیں لوں گا اور یہ ہمارے ڈائریکٹر کا فیصلہ ہے کہ میں آپ کو تمام کام دوں او رمیں اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتاہوں۔ میں کسی اور کویہ کام نہیں دے سکتاہوں۔ برائے کرم وضاحت فرماویں کہ کیا کمیشن لینا جائز ہے، میں اس کمیشن کے بارے میں اپنے ڈائریکٹر سے نہیں بتاتاہوں؟
1506 مناظر
Q.
کیالوطی لوگوں کے لیے بھی اسلام ہے؟ کیا ایک مسلمان لوطی ہوسکتاہے؟ کیا لوطی لوگوں کے لیے کوئی پابندی ہے یا پھر وہ مسجد جاسکتے ہیں، قرآن پڑھ سکتے ہیں، اور ایک عام انسان کی طرح رہ سکتے ہیں؟ میں جواب جلد چاہتاہوں اس لیے اردو میں مانگ رہا ہوں اگر ہو سکے تو مشکل اردو الفاظ کا استعمال مت کیجئے گا۔
3108 مناظر
Q.
کیا انٹر نیٹ پر ویب کیمرہ سے بات کرنا جائز ہے؟ (۲)اگر دوسرا شخص ہم پر حسد، بغض رکھے تو کیا کرنا چاہیے؟ (۳)کیا انٹرنیٹ پر ویب کیمرہ سے اپنے محرم سے بات کرسکتے ہیں؟
1863 مناظر
First
Previous
135
136
137
138
139
Next
Last