• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 8335

    عنوان:

    الحمد للہ، میں نے ایک سال پہلے اپنی بچت سے ایک زمین خریدی تھی۔ کیا اس پر زکوة ہوگی؟(میری دونیت تھی:۱-یا تو میں اس کو کچھ وقت کے بعد منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت کردوں گا۔۲-اس پر ایک اسکول قائم کروں گا)تو کیا اس زمین پر زکوة ہوگی؟ (۲) میری چچی نے بھی ایک زمین خریدی تھی اس نیت کے ساتھ کہ وہ اس کو کچھ سال کے بعد فروخت کردے گی اوراس کے منافع سے وہ اپنی لڑکی کی شادی کرے گی۔ کیا اس زمین پر زکوة واجب ہوگی؟ (۳) ایصال ثواب میں ہم نیت کرتے ہیں کہ قرآن پڑھنے کا ثواب مردہ کودیا جائے۔ تو اس طرح کی صورت حال میں کیا قرآن کے پڑھنے والے کو کوئی نیکی ملے گی یا سب نیکیاں مردے کو چلی جائیں گیں؟ (۴) میں نے سنا ہے کہ ایک حدیث ہے جو کہ َمردوں کو انگوٹھا، تشہد کی انگلی اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع کرتی ہے۔ کیا یہ صحیح ہے اگر صحیح ہے تو کیا یہ عورتوں کے لیے بھی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2333=1918/ب

    جب محض تجارت کی نیت نہیں تھی تو اس زمین پر زکات واجب نہیں ہوگی۔

    (۲) چچی نے بیچنے کی غرض سے جو زمین خریدی ہے اس پر زکات ہوگی، حساب لگاکر چالیسواں حصہ ادا کرے۔ (فقہی مقالات: ۳/۱۵۱)

    (۳) جو شخص ایصالِ ثواب کرتا ہے، اس کو بھی تلاوت قرآن کا پورا پورا ثواب ملتا ہے، اس کے اجر سے کچھ بھی کمی نہیں کی جاتی، اسی لیے بہتر یہ ہے کہ جب کوئی نیک کام کرے تو اس کا ثواب تمام موٴمنین وموٴمنات کو پہنچانے کی نیت کرلے، وصرح علماوٴنا في باب الحج عن الغیر أن یجعل ثواب عملیہ لغیہ صلاةً أو صومًا أو صدقةً أو غیرہا الأفضل لمن یتصدق نفلاً أن ینوي لجمیع الموٴمنین والموٴمنات لأنہا تصل إلیہم ولا ینقص من أجرہ شيء (رد المحتار ۲/۲۴۳ سعید)

    (۴) انگوٹھی پہننے کے لیے سب سے بہتر بائیں ہاتھ کی چھوٹی والی انگلی ہے، اس کے علاوہ کسی بھی انگلی میں پہننا جائز ہے، البتہ خلاف اولیٰ ہے، اور جو ممانعت بھی آئی ہے وہ مرد عورت دونوں کے حق میں ہے۔ في الشامی: ینبغي أن یکون في خنصرہا دون سائر أصابعہ ودون الیُمنی۔ (شامي:۹/۵۱۹ زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند