• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 8194

    عنوان:

    جس کی زمینیں ہوں اور اس سے وہ سال بھر کا غلہ یا چھ مہینوں کا غلہ حاصل کرتا ہے کیا اس کے لیے زکوةلینا جائز ہے؟ اور کیا اس پر صدقہ فطر دینا واجب ہے؟

    سوال:

    جس کی زمینیں ہوں اور اس سے وہ سال بھر کا غلہ یا چھ مہینوں کا غلہ حاصل کرتا ہے کیا اس کے لیے زکوةلینا جائز ہے؟ اور کیا اس پر صدقہ فطر دینا واجب ہے؟

    جواب نمبر: 8194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2021/ب= 337/تب

    اس کے لیے زکاة لینا جائز نہیں۔ اگر صدقہٴ فطر کی ادائیگی کے وقت وہ صاحب نصاب نہیں ہے تو اس پر صدقہٴ فطر واجب نہیں۔

    نوٹ: اگر غلہ کا اسٹاک بقدر نصاب اس کے پاس جمع ہے تو زکاة لینا جائز نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند