• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 7858

    عنوان:

    میں زکات کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ میرے پاس ساڑھے سات تولہ سے زیادہ سونا ہے میں اور میری بیوی ملازمت کرتے ہیں۔ میری بیوی اسکول ٹیچر ہے۔ میں نے اپنی بیوی کے نام پر بینک سے لون لے کر ایک فلیٹ خریدا ہے جس کی قیمت 650000 (چھ لاکھ پچاس ہزار روپیہ) ہے۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ہمیں کتنی زکات ادا کرنی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1587=1511/ د

    ساڑھے سات تولہ یا اس سے زائد جو کچھ سونا یا چاندی ہے یا نقد روپئے کی شکل میں پیسے ہیں، ان کے مجموعے پر زکات واجب ہوگی۔ فلیٹ خریدنے کے لیے جو لون لیا ہے سونا لون کے بدلے میں محسوب نہیں ہوگا، بلکہ فلیٹ لون کے بدلہ میں محسوب ہوگا اور سونے کے زیور پر زکات واجب ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند