عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 69602
جواب نمبر: 69602
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1332-1308/H=12/1437
سات آٹھ افراد جو نیک صالح متقی حساب کتاب میں مہارت رکھتے ہوں ان میں ایک دو علماء بھی ہوں ایسے حضرات کی ایک مجلس بنا کر اس کے ماتحت کام کریں اراکینِ مجلس جو تنخواہ مقرر کردیں وہ تنخواہ لے لیا کریں اورتمام حساب کتاب لین دین بالکل صاف ایسا رکھیں کہ کسی کو انگلی رکھنے کی گنجائش نہ مل سکے۔
-----------------------------------------
جواب درست ہے؛ البتہ اتنا اضافہ ہے کہ زکات اور دیگر صدقاتِ واجبہ کی رقم سے تنخواہ لینا کسی حال میں جائز نہیں ہے، اراکینِ مجلس کی طرف سے مقرر کیے جانے کے بعد عطیہ و امداد کی رقم سے لے سکتے ہیں۔ (س)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند