• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69456

    عنوان: زکات کا صحیح استعمال کہاں کرسکتے ہیں؟

    سوال: میرے دو بڑے بھائیوں کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی اہلیہ یا بچوں کا ذریعہ آمدنی کچھ بھی نہیں ہے۔ کیا میں انہیں زکات کی رقم دے سکتا ہوں؟ اور بچوں کی تعلیم میں زکات کا استعمال کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 69456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1315-1297/H=12/1437 (۱) اگر دونوں مرحوم بھائیوں کی بیوائیں مستحق زکوة ہیں یعنی وہ نصاب زکوة کی مالک نہیں اور نہ ہی خاندان سادات میں سے ہیں تو آپ ان کو اپنی زکوة دیدیں گے تو آپ کی زکوة ادا ہوجائے گی اور جب زکوة ان کے قبضہ میں پہنچ جائے گی توان کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنے اور اپنے گھریلو اخراجات میں جہاں چاہیں خرچ کرلیں اگر اپنے اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کردیں گی تو اس کا بھی ان کو اختیار ہوگا۔ (۲) آپ اگر براہ راست بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہیں تو کس کس طرح خرچ کریں گے؟ اس کی تفصیل لکھ کر معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند