• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69451

    عنوان: صدقات کی رقم مستحقین کو نقد نہ دے کر ضرورت کا سامان خرید کر بھی دیا جاسکتاہے

    سوال: اگر کسی کے پاس کے صدقے کے پیسے زیادہ ہوں تو کیا وہ زمین یا گھر خریدکر غریبوں کو ملکیت کے کاغذات کے ساتھ دے سکتاہے؟

    جواب نمبر: 69451

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 989-813/D=12/1437

    صدقات کی رقم مستحقین کو نقد نہ دے کر ضرورت کا سامان خرید کر بھی دیا جاسکتاہے پس کسی مستحق زکوة کو زمین یامکان بھی خرید کر دیا جا سکتا ہے۔ صدقہ ادا ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند