• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 69180

    عنوان: مالدار آدمی کی غیر شادی شدہ بیٹی جو اس کی کفالت میں ہو کو زکوة دینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: مالدار آدمی کی غیر شادی شدہ بیٹی جو اس کی کفالت میں ہو کو زکوة دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 69180

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1047-981/SN=11/1437 مالدار آدمی کی غیر شادی شدہ بیٹی اگر بالغہ ہے اور صاحبِ نصاب نہیں ہے یعنی اس کے پاس اتنا پیسہ، زیورات، مالِ تجارت یا زائد از ضرورت اثاثہ نہیں ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ (۶۱۲/ گرام ۳۶۰/ ملی گرام ) چاندی کی مالیت کے برابر ہوتو اسے باپ، دادا کے علاوہ دیگر لوگ زکات کی رقم د ے سکتے ہیں اگر بالغہ نہیں ہے یا صاحبِ نصاب ہے تو نہیں دے سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند