• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67829

    عنوان: ہم کیسے صدقہ فطر معلوم کرسکتے ہیں؟

    سوال: ہم کیسے صدقہ فطر معلوم کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 67829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1063-1086/N=10/1437

    صدقہ فطر کی مقدار ایک کلو ۶۳۳/ گرام گیہوں یا تین کلو ۲۶۶/ گرام جو، کھجور، چھوہارہ، اورکشمش ہے، پس صدقہ فطر میں ان میں سے کوئی ایک چیز ادا کردی جائے ، اور اگر قیمت دینا چاہیں تو ان میں سے کسی ایک کی قیمت دیدی جائے اور ان میں سے جس کی سب سے کم قیمت ہوگی ، قیمت میں صدقہ فطر کی واجب مقدار وہی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند