• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 6749

    عنوان:

    ایک شخص کے پاس ۲ تولہ سونا اور ۱۰ تا ۵ ہزار روپے ہیں۔ اب وہ زکاة دینے کا مستحق ہے یا لینے کا؟ محترم جناب زکاة کا آسان اور جامع طریقہٴ کار عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    ایک شخص کے پاس ۲ تولہ سونا اور ۱۰ تا ۵ ہزار روپے ہیں۔ اب وہ زکاة دینے کا مستحق ہے یا لینے کا؟ محترم جناب زکاة کا آسان اور جامع طریقہٴ کار عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 6749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1447=1258/ ب

    صورتِ مذکورہ میں وہ صاحب نصاب ہوجائے گا، اوراس کے ذمہ نقد اور سونے کی قیمت کی مجموعی مالیت پر چالیسواں حصہ زکاة نکالنا واجب ہوگا۔ اس کو کسی سے زکاة لینا جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند