عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 6743
میرا فطرہ میرے والد صاحب نکالتے ہیں لیکن میرے ہونے والے شوہر بھی نکالنا چاہتے ہیں۔ کیا ایک انسان کادو مرتبہ دو جگہ سے ایک ہی سال میں فطرہ نکالا جاسکتا ہے؟
میرا فطرہ میرے والد صاحب نکالتے ہیں لیکن میرے ہونے والے شوہر بھی نکالنا چاہتے ہیں۔ کیا ایک انسان کادو مرتبہ دو جگہ سے ایک ہی سال میں فطرہ نکالا جاسکتا ہے؟
جواب نمبر: 674301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1446=1257/ ب
واجب ایک فطرہ ہے اور آپ ہی کو نکالنا چاہیے باپ کو اب نکالنے کی ضرورت نہیں۔ اگر دو مرتبہ مغالطہ میں نکالدیا تو بھی فطرہ ادا ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
سعودی عربیہ میں رہتاہوں، میرا زکوة کے متعلق ایک سوال ہے۔ (۱)میں نے دس سال پہلے
قسطوں پر ایک زمین خریدی فروخت نہ کرنے کے لیے۔ کیا اس پر زکوة دی جائے گی؟ (۲)میں نے دیڑھ سال پہلے
فروخت کرنے کے لیے اور مکان خریدنے کے لیے زمین خریدی۔ کیا اس پر زکوة ادا کی جائے
گی؟ (۳)میں
نے شعبان میں چھبیس لاکھ کا فلیٹ خریدا میں نے دس لاکھ ادا کیا او رتین لاکھ میرے
بینک میں ہے جس کو دینا ہے۔ او ربقیہ تیرہ لاکھ روپئے واجب الادا ہیں جو کہ ان شاء
اللہ آٹھ دس ماہ میں ادا کئے جائیں گے۔ کیا اس پر زکوة ہے او رکتنی؟ (۴)کیا سونے پر زکوة ہے ،
کیوں کہ تیرہ لاکھ فلیٹ کے باقی ہیں؟ (۵)میری بیوی کو میری ماں کے ترکہ سے
گزشتہ مہینہ گیارہ تولہ سونا ملا، کیا اس پر زکوة ہوگی؟ (۶)او رمزید کن کن اشیاء پر
زکوة ضروری ہے؟
پانچ مہینہ پہلے میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔بیماری کے ایام میں کچھ نمازیں ان سے رہ گئی ہیں۔ اب ہم فدیہ دینا چاہتے ہیں۔ ملیشیا میں دو قسم کے گندم موجود ہیں۔ ایک تو آٹا اور ایک دانہ ہے۔ اکثر لوگ کھانے کے لییگندم کا آٹا استعمال کرتے ہیں۔ ان دونوں کی قیمت بھی مختلف ہے۔ ہمیں کس گندم کے حساب سے فدیہ دینا پڑے گا، گندم کا آٹا یا گندم کے دانے کے حساب سے؟ دوسرا سوال فرض کیجئے کل فدیہ پانچ ہزار ملیشین ڈالر ہے۔ کیا ہم تھوڑا تھوڑا کرکے دے سکتے ہیں یا ایک وقت میں پورا دینا پڑے گا؟ تیسرا سوال اس فدیہ کے پیسے کے مستحق کون کون لوگ ہیں؟ کیا کسی مسجد کواس کے ماہانہ اخراجات کے لیے دے سکتے ہیں؟ چوتھا سوال کیا عورت قبر کی زیارت کرسکتی ہے؟ اس کا کیا حکم ہے؟
2965 مناظر