• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67404

    عنوان: سونا چاندی ہے، لیکن آمدنی نہیں تو کیا زکاة ادا کرنی ہوگی؟

    سوال: اگر میرے پاس پیسہ / سونا اور چاندی ہے اور میرے اوپر زکاة فرض ہے، لیکن میرے پاس آمدنی نہیں ہے یعنی میں بے روزگار ہوں تو کیا پھر بہی مجھ کو زکاة ادا کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 67404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 735-772/Sd=9/1437 اگر آپ صاحب نصاب ہیں، یعنی: اگر آپ کے پاس ستاسی گرام، چار سو اسی ملی گرام سونا یا چھ سوبارہ گرام تین سو ساٹھ ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت کے بقدر نقد روپیہ ہے یا کچھ سونا اور کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا اور کچھ نقد ہے جس کی مجموعی قیمت چاندی کے نصاب کو پہنچ جاتی ہے، تو آپ پر سال گزرنے پر زکات واجب ہوگی ، خواہ آپ کی آمدنی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند