• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67157

    عنوان: صرف 6.86 تولے سونے پر زكاۃ فرض ہے یا نہیں؟

    سوال: آج کے دور میں بازار میں دس گرام کا ایک تولہ ہوتاہے جب کہ اصل میں ایک تولہ 11.66گرام ہوتاہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس ۸ تولہ سوناہے جو کہ بازار کے حساب سے ۸۰گرام ہے اور اگر حقیقی تولہ کے اعتبار سے وزن کیا جائے تو وہ قریب 6.86 تولہ ہوتاہے تو میرے اوپر زکاة کیا فرض ہوگی یا نہیں؟ براہ کرم، پوری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 841-630/D=9/1437 موجود گرام کے اعتبار سے سونے کا نصاب 87.480گرام ہوتا ہے اگر آپ کے پاس موجود سونا 6.86ہے تو وہ تنہا نصاب کے برابر نہیں ہوا اور صرف اس کے ہونے سے آپ پر زکوة فرض نہ ہوگی۔ ------------------------- نوٹ: جواب درست ہے البتہ اگر آپ کے پاس سونے کے علاوہ نقدی یا سامان تجارت بھی ہے تو نصاب میں ان کا بھی اعتبار ہوگا۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند