• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 67122

    عنوان: سونا چاندی میں سے بیچ کر اپنا قرض اور تمام سالوں کی زکوة اداء کردینا چاہئے

    سوال: زکاة سے متعلق میرا سوال ہے۔ میرے پاس کل ۱۸ تولہ سونا اور ۷۵۰گرام چاندی ہے، لیکن میری آمدنی ۳۰۰۰ روپئے ہے، اور مہینے کے آخر میں میری کوئی بچت نہیں ہوتی ہے، بیس پچیس ریال میں نے اپنے دوست سے قرض لیا تھا جسے واپس کرنا ہے ، اس کو لیے ہوئے پانچ سال ہوگئے ہیں، میں ان کو واپس نہیں کرسکتا، کیوں کہ وہ میری اس حالت میں بہت ہی مدد گار ہیں تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 67122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 986-960/H=10/1437

    سونا چاندی میں سے بیچ کر اپنا قرض اور تمام سالوں کی زکوة اداء کردینا چاہئے اگر آپ کے دوست آپ کے بہت ہی مددگار ہیں اور وہ قرض لے جاکر دے دینے کے باوجود واپس کرتے ہوئے کہہ دیں کہ ہم کو یہ ریال نہیں چاہئے ہم نے اپنا قرض معاف کردیا تو ایسی صورت میں قرض ختم ہوجائے گا۔ اگر زکوة ہر سال کی پابندی سے اداء کرتے ہیں تو صرف اِس سال کی ادائیگی کا واجب ہونا ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند