• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 66637

    عنوان: میری تین پروپرٹیاں ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ان پر زکاة واجب ہے؟

    سوال: میں ملازمت کی غرض سے پاکستان سے باہر رہتاہوں، پاکستان میں میری تین پروپرٹیاں ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا ان پر زکاة واجب ہے؟پہلا گھر اپنی رہائش کے مقصد سے بنایا تھا کہ جب میں بیرو ن ملک سے ملازمت پوری ہونے کے بعد پاکستان واپس آجاؤں تو اس میں رہوں گا۔اس وقت وہ گھر کرائے پر ہے، اور میں ماہانہ کرایہ وصول کرتاہوں۔ دوسرا گھر بھی کرائے پر ہے، لیکن اس میں رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اس لیے غالب گمان یہ ہے کہ جب ضرورت پڑے گی تو میں اسے بیچ دوں گایا اگر قیمت اچھی ملی تو بیچ دو ں گا اور تیسرا ایک پلاٹ ہے جسے بزنس کے مقصد سے لیا ہے، اسے یا تو پلاٹ ہی کی شکل میں بیچ دوں گا یا اس میں گھر بنا کر اسے بیچ دوں گا۔ براہ کرم، جواب دیں کہ کیا ان تینوں جائداد پر زکاة واجب ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 66637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 844-813/SD=10/1437

    مذکورہ تینوں جائدادوں میں سے شروع کی دونوں جائداد کی مالیت پر زکوة فرض نہیں ہے؛ ہاں اُن سے حاصل ہونے والے کرایہ پر حسب شرائط زکوة فرض ہوگی اور تیسرے پلاٹ کی مالیت پر زکوة فرض ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند