• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 64333

    عنوان: اسكالرشپ پر زكاۃ ہے یا نہیں؟

    سوال: (1) میں ایک طالب علم ہوں، اور میرا سوینگ اکاؤنٹ ہے، میرے پاس اسکالر شپ کا پیسہ آتاہے سرکارکی طرف سے تو اس پر زکاة واجب ہے یا نہیں؟ (۲) اس میں جو سود بنتاہے اس کا مصرف کیا ہوگا؟ کیا میں وہ سود کی رقم اپنے کسی دوست یا رشتہ دار کو دے سکتاہوں بلاثواب کی نیت کے؟

    جواب نمبر: 64333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-309/Sd=5/1437 (۱) اسکالر شپ کے پیسوں پر حسب ِشرائط زکات واجب ہوتی ہے ۔ (۲) سودی رقم کا مصرف ثواب کی نیت کے بغیر کسی غریب مسکین کو دینا ہے، اگر آپ کا کوئی دوست یا رشتہ دار غریب ہے، تو آپ اس کو بھی سود کی رقم دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند