عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 63019
جواب نمبر: 63019
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 251-264/Sn=4/1437-U آپ کو پورے ایک لاکھ رقم کی مع منافع زکات حسب شرائط ادا کرنی ہوگی بہ شرطے کہ کمپنی میں آپ کی رقم نقد کی شکل میں ہو یا قابل زکات اثاثہ میں مشغول ہو۔ نوٹ: یہ تو زکات کے بارے میں حکم ہوا؛ باقی آپ نے کمپنی میں جو پیسے لگائے ہیں اس کی پوری نوعیت (مثلاً نفع ونقصان کے سلسلے میں کمپنی کے ساتھ آپ کا کیا معاہدہ ہوا؟ کمپنی کیا تجارت کرتی ہے؟ اس کا طریقہٴ کار کیا تجارت کے سلسلے اور منافع کے حساب کتاب میں کیا ہے) اور مکمل تفصیل لکھنے پر اس شراکت کا بھی حکم لکھا جاسکتا ہے کہ یہ صحیح ہے یا نہیں؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند