• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 62536

    عنوان: میری سگی بہن کو میکے سے چار تولہ سونا ماں کے زیور سے حصہ ملا ہے، شوہر کوئی کام نہیں کرتا ، گھر کے اخراجات میکے سے پورے ہوتے ہیں ، پانچ بچے ہیں، ایک بیٹاجو تین ماہ سے بہت زیادہ بیمار ہیں، علاج کے لیے پیسے نہیں تو ایسی صورت میں کیا بڑی یا چھوٹی بہن اس بہن کی مدد زکاة کے پیسوں سے کرسکتی ہے ؟ براہ کرم، ایسے باریک مسئلے کے لیے رہنمائی کریں ۔

    سوال: میری سگی بہن کو میکے سے چار تولہ سونا ماں کے زیور سے حصہ ملا ہے، شوہر کوئی کام نہیں کرتا ، گھر کے اخراجات میکے سے پورے ہوتے ہیں ، پانچ بچے ہیں، ایک بیٹاجو تین ماہ سے بہت زیادہ بیمار ہیں، علاج کے لیے پیسے نہیں تو ایسی صورت میں کیا بڑی یا چھوٹی بہن اس بہن کی مدد زکاة کے پیسوں سے کرسکتی ہے ؟ براہ کرم، ایسے باریک مسئلے کے لیے رہنمائی کریں ۔

    جواب نمبر: 62536

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 90-90/M=2/1437-U آپ کی مذکورہ سگی بہن کے پاس اگر چار تولہ سونا کے علاوہ چاندی یا روپیہ وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں چھوٹی یا بڑی بہنیں اپنی اس غریب بہن کی زکاة کی رقم سے مدد کرسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند