• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 61967

    عنوان: مجھے ایک ضروری مسٴلہ دریافت کرنا ھے ۔براے ٴکرم لنک نہ دیں جواب تحریر فرمائیں۔

    سوال: اسلام علیکم مجھے ایک ضروری مسٔلہ دریافت کرنا ھے براۓکرم لنک نہ دیں جواب تحریر فرمایٔں مسٔلہ یہ ھیکہ ایک شخص ھے ۔ جو کبھی زکوۃ نہیں دیتا۔ اگر وہ کسی کی دعوت کرے(کھانے کی) تو کیا اس شخص کو اسکی دعوت قبول کرنی چاہیے یا نہیں ۔ اگر وہ مدرسے کے بچوں کی دعوت کرے تو کیا حکم ھے (مدرسے کے ذمہ داران دعوت قبول کریں یا نہیں؟) مع حوالہ جواب تحریر فرمایٔں

    جواب نمبر: 61967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 42-57/H=1/1437-U یہ کیسے معلوم ہوا کہ وہ زکاة نہیں دیتا؟ اگر اس نے آپ سے اقرار کیا ہے کہ میں کبھی زکاة نہیں دیتا تو ایسی صورت میں آپ کو اُس کے یہاں دعوت قبول نہ کرنا چاہیے۔ (۲) مدرسہ کے ذمہ داران سے کہہ دیں وہ حضرات خود تحقیق کرلیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند