• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611985

    عنوان:

    چندے كی رقم مدرسے میں جمع كیے بغیر ایڈوانس تنخواہ لینا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے ميں ایک مدرس رمضان میں چندہ کرتا ہے پھر زکوٰۃ کی رقم مدرسہ میں جمع کئے بغیر از خود ایڈوانس چار پانچ مہینہ کی تنخواہ لے لیتا ہے تو کیا از روئے شرع مدرس کا ایڈوانس تنخواہ لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 611985

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 880-546/D-Mulhaqa=11/1443

     مدرس کااس طرح ایڈوانس تنخواہ لینا ہرگز جائز نہیں ہے، زکات کی رقم معطی کی منشا کے مطابق مستحقین پرصرف کرنا ضروری ہے۔ قال الحصکفی:ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا)الخ ( الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۳۴۴، دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند