• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611926

    عنوان:

    ڈپازٹ کی رقم پر زکات کا شرعی حکم

    سوال:

    ایک فرد کے پاس کل مال تین لاکھ روپے ہیں جو بحیثیت ڈپازٹ مکان مالک کے پاس جمع ہیں۔ اس شخص کو کبھی کام ملتا ہے کبھی نہیں ملتا۔ لہذا روزانہ کا خرچ جٹا پانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسے شخص پر زکات کی ادائیگی کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 611926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 867-543/D-Mulhaqa=11/1443

     اس مسئلے میں حضرات مفتیان کرام کی دو رائیں ہیں ، بعض زکات کے وجوب کے قائل ہیں اور بعض عدم وجوب کے ، احتیاط بہرحال اسی میں ہے کہ ڈپازٹ کی رقم واپس ملنے کی صورت میں گذشتہ سالوں کی زکات اداء کردی جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند