• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611415

    عنوان:

    زكاۃ میں جوڑا دینے كی صورت میں اس كی موجودہ قیمت محسوب ہوگی

    سوال:

    سوال : محترم یہ پوچھنا تھا کہ ایک شخص کی کپڑوں کا دکان ہے اور وہ ایک جوڑا کپڑا 800 کا خریدتا ہے اور اسی کو 900 یا 1000 کا بیچتا ہے۔ اور وہی کپڑا وہ ایک غریب کو زکوة كی مد میں دینا چاہتا ہے تو کیا اب زکوة کی رقم میں سے وہ 1000 روپے کاٹے گا یا 900 یا 800؟

    جواب نمبر: 611415

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1027-780/D=09/1443

     جوڑا آٹھ سو میں خریدا گیا لیكن اب جو اس كی مالیت ہو یعنی جس پر آسانی سے فروخت كیا جاسكے اس پر آپ زكاۃ ادا كریں۔ پس زكاۃ میں جوڑا دینے كی صورت میں نو سو یا ایك ہزار كی رقم جس پر آسانی سے فروخت ہوسكے محسوب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند