• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 610884

    عنوان: بیوہ عورت کو کپڑے دینا کیسا ہے؟ 

    سوال:

    سوال : ہمارے یہاں جب کسی شخص کا میت ہو جاتا ہے تو رشتےدار اس کی بیوی کو نیا کپڑا دیتا ہے۔ اور جب کپڑا دینے والے سے پوچھا جاتا ہے تو وہ بولتی ہے کہ بہت پہلے سے یہ چلتا آ رہا ہے کہ بیوہ عورت کو کپڑا دیا جاتا ہے۔ تو کیا یہ کپڑا دینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 610884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 947-805/B=09/1443

     بیوہ اگر غریب ہے اس كے لڑكے كے پوتے خدمت كرنے والے موجود نہیں ہیں‏، تو ایسی بیوہ عورت كی خدمت كرنا بہت اجر و ثواب كا كام ہے جیسا كہ بہت سی احادیث میں یہ مضمون آیا ہے۔ لیكن آپ كے یہاں جو دیا جاتا ہے وہ اس لیے دیا جاتا ہے كہ یہ رواج پہلے چلا آرہا ہے۔ رواجاً دینے میں ممكن ہے آپ كو كوئی اجر وثواب نہ ملے۔ لیكن اس كی غربت اور محتاجی پر كھانے سے‏، كپڑے سے‏، نقد پیسوں سے بیوہ كی مدد كرنا بہت ہی اجر وثواب كا باعث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند