• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 610781

    عنوان:

    طویل مدتی قرض ہو تو زكاۃ كس طرح نكالی جائے؟

    سوال:

    سوال : اگر کسی شخص پر ایک کروڑ قرض ہے جس میں سے 50 لاکھ بینک سے لیا ہوا ہے اور 50 لاکھ بھائی سے، پچاس جو بینک سے لیا ہوا ہے اس کی ہر مہینے قسط ادا ہوتی ہے بینک کی قسط دو یا تین سالوں تک چلے گی اور بھائی سے جو قرض لیا ہوا ہے، جب پیسہ آتا ہے تب تھوڑا تھوڑا کرکے اس کو ادا کیا جاتا ہے بھائی کا قرض بھی کچھ سالوں تک چل سکتا ہے اگر مقروض کے پاس دو کروڑ کا سامان تجارت ہے تو قرض کی کتنی رقم کم کرکے زکاۃ ادا کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 610781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1173-948/L=09/1443

     مذكورہ بالا صورت میں ایك سال تك قرض كی جتنی قسطیں جمع كرنی ہوں ان كا اندازہ كركے ان كو اموالِ تجارت سے علیحدہ كركے بقیہ كی زكاۃ ادا كردے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند