• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 610318

    عنوان:

    مہر کی زکاۃ کس کے ذمہ ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شوہر نے بیوی کو حق مہر کچھ سال تک ادا نہیں کیا تو کیا اس حق مہر کے مل جانے پر بیوی کو پچھلے سب سال اور آنے والے سال کی زکوۃ ادا کرنی چاہیے؟ یا پھر شوہر اپنی بیوی کی طرف سے اس پر زکوۃ ادا کرے؟

    جواب نمبر: 610318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1056-746/H=08/1443

     جب بیوی كو مہر مل جائے اُس وقت سے بیوی پر حسب شرائط زكاۃ كا حكم متوجہ ہوگا ملنے سے پہلے سالوں كی زكاۃ بیوی پر واجب نہیں بلكہ جس كی ملكیت میں وہ مہر (رقم وغیرہ) تھی زكاۃ كا اُسی سے حكم متعلق تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند