• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 610143

    عنوان:

    كاسمیٹك كے سامانوں كی گنتی دشوار ہونے كی صورت میں زكاۃ كا حساب کیسے کیا جائے؟

    سوال:

    سوال : میرا ایک کوسمیڑک دوکان ہے جس میں بہت سارے سامان ہیں، جس کی گنتی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ سامان روزانہ نکلتا اور ڈالاتا رہتا ہے۔ اس لییے میں اپنے حساب سے زکاۃ نکال دیتا ہوں۔کیا اس طریقے سے زکاۃ نکالنا درست ہے ؟یا میرے لئے کوئی آسان راستہ بتادیں ۔ تاکہ ہم زکاۃ صحیح طریقے سے ادا کرسکیں۔

    جواب نمبر: 610143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 847-644/M=07/1443

     آپ كو چاہئے كہ تاریخ زكاۃ میں دوكان میں چھوٹے بڑے نئے پرانے جتنے سامان موجود ہوں‏، سب كی گنتی كركے اُن كی مالیت كا حساب لگاكر زكاۃ نكالیں‏، اس كام میں تھوڑا وقت زیادہ لگتا ہو تو لگائیں اس كا طریقہ یہ ہے كہ كچھ دنوں پہلے سے شمار كرنے كا كام شروع كردیں تاكہ تاریخ زكاۃ تك حساب مكمل ہوجائے اگر كاروبار بہت بڑا ہے اور ایك ایك چیز كی گنتی میں سخت دشواری اور حرج ہے تو ایسی صورت حال میں جس قدر شمار كرنا ممكن ہو اس قدر شمار كریں بقیہ چیزوں میں گمان غالب كے طور پر اندازہ لگائیں لیكن اس میں بھی اس كا خیال ركھیں كہ اندازہ زیادہ ہی لگائیں تاكہ ادائیگی میں كمی كا شبہ نہ رہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند