• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 609159

    عنوان: بھانجے کو زکاة دینا 

    سوال:

    سوال : بہن شادی شدہ ہے ۔تین بچے ہیں بہن کے ساتھ تین تولہ سونا بھی ہیں ۔شوہر کا کاروبار بھی اچھا نہیں تو کیا بڑے بیٹے جس کی عمر 12 سال ہیں اس کو زکاة دی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 609159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 670-524/M=06/1443

     صورت مسئولہ میں اگر بہن کا شوہر یعنی آپ کا بہنوئی صاحب نصاب نہیں ہے تو اپنے 12 سالہ بھانجے کو زکاة دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند