• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 608487

    عنوان:

    کتنی بکریوں میں زکات واجب ہوتی ہے اور اگر بکریوں کی تعداد زیادہ ہو تو کتنی بکریاں ہوں گی؟

    سوال:

    سوال : کتنی بکریوں میں زکوة واجب ہوتی ہے ؟واجب ہونے پر کتنا دیا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 608487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 597-438/D=05/1443

     بکریوں میں زکاة کے واجب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ سائمہ ہوں، یعنی سال کے اکثر حصے میں وہ جنگل میں چرتی ہوں اور وہ نسل کی افزائش اور بڑھوتری کے لیے ہوں، اگر یہ شرطیں پائی جائیں تو بکریوں میں زکاة کا نصاب یہ ہے: 40 بکریوں میں ایک بکری واجب ہوتی ہے۔ 40 سے 119 تک ایک ہی بکری رہتی ہے، جب بکریاں ایک سو بیس (120) ہوجائیں تو ان میں 200 تک 2 بکری واجب ہوتی ہیں، 201 میں تین (3) بکری واجب ہوتی ہیں، اس طرح 399 تک 3 بکری رہتی ہیں، پھر 400 میں 4 اور 500 میں 5 ہوجاتی ہیں، اس طرح آگے ہر سو میں ایک ایک بکری بڑھتی چلی جاتی ہے۔

    قال في الدر المختار: نصاب الغنم ضأنا أو معزاً ․․․․․ أربعون، وفیہا شاة، وفي مائة وإحدی وعشرین شاتان، وفي مائتین وواحدة ثلاث شیاہ، وفي أربع مائة أربع شیاہ ․․․․․ ثم في کل مائة شاة (493-495/5، شامی فرفور)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند