• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606878

    عنوان:

    کیا مہمان کی ضیافت صدقہ ہے؟

    سوال:

    سوال : نفلی صدقہ اور ضیا فت میں کیا فرق ہے ؟

    جواب نمبر: 606878

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-212/B=03/1443

     صدقات واجبہ کے علاوہ آدمی کچھ کسی کو ہبہ کرتا ہے، ہدیہ، تحفہ دیتا ہے، کسی کو کھلاتا پلاتا ہے، کسی غریب و محتاج کو دیتا ہے، یا انھیں کھلاتا پلاتا ہے، یا نقد دیتا ہے، یہ سب نفلی صدقہ میں داخل ہے، کسی مہمان کی ضیافت میں جو کھلاتا پلاتا ہے یہ بھی نفلی صدقہ میں داخل ہے، ان سب امور پر آدمی کو صدقہ کرنے کا اجر و ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند