• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606702

    عنوان:

    قبرستان کے کاموں کے لیے زکاة کا استعمال کرنا

    سوال:

    قبرستان کی زمین برابر نہیں ہے ، اس کو برابر کرنے کی ضرورت ہے ، تو کیا اس کے لیے زکاة کا پیسہ استعمال کرسکتے ہیں ؟ اسی طرح قبرستان کی دیگر ضرورت چہاردیواری کرنے میں زکاة کا پیسہ استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 606702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-145/B=03/1443

     قبرستان کی زمین ہموار کرنے کے لئے یا قبرستان کی دیگر ضرریات کے لئے زکاة کا پیسہ استعمال کرنا جائز نہیں۔ زکاة کا پیسہ غریب کے ہاتھ میں دے کر اسے مالک بنانا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند