• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 606137

    عنوان:

    بھائی کو فیس کے لیے زکاۃ کی رقم دینا؟

    سوال:

    میں سرکاری نوکری کرتا ہوں،میرے چار بھائی ہیں اُن میں سب سے چھوٹا بھائی ابھی پڑھتا ہے ،میرے دو بھائی کام تو کرتے ہیں لیکن آمدنی بہت محدود ہے ،والد صاحب کی آمدن کا کوئی ذرائع نہیں ہے اس لئے چھوٹا بھائی کو میں پڑھنے کے لئے خرچ دیتا ہوں، اس سال اُن کا داخلہ کسی کوچنگ میں کرنا ہے اس کے لئے خطیر رقم کی ضرورت ہے ،جس کو میں ہی دوں گا،،کیا میں زکوة کی رقم سے اپنے بھائی کی فیس دے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 606137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 75-51/H=01/1443

     آپ کا چھوٹا بھائی اگر مستحق و مصرف زکاة ہے اور آپ اس کو اپنی زکاة کی رقم اتنی دیدیں کہ وہ صاحب نصاب نہ بنے اور وہ اس رقم پر قبضہ کرکے اپنی فیس کی ادائیگی اس سے کردے تو آپ کی زکاة بھی اداء ہوجائے گی اور اس کا فیس میں دینا بھی درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند