• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 605370

    عنوان:

    صدقہ نافلہ کو ذاتی استعمال میں لانا كیسا ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص صدقہ نافلہ کو ذاتی استعمال میں لائے تو اس صورت صدقہ کی ادائیگی اور اس کا کا ثواب کیسے حاصل ہوا جبکہ صدقہ کی تعریف ہے کہ خیر کے کام میں مال خرچ کرنا اور جب ذاتی استعمال میں مال لاے تو کیا یہ خیر کا کام ہے نیز اگر کسی غنی کو صدقہ دے یا زیر کفالت لوگوں پر خرچ کرے تو اس صورت میں بھی یہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ صدقہ کی ادائیگی اور اس کا ثواب کیسے حاصل ہوا؟

    جواب نمبر: 605370

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 938-747/M=11/1442

     ثواب کی نیت سے کسی نے کسی کو کچھ دیا تو دینے والے کو صدقہ کا ثواب حاصل ہوگیا، لینے والا چاہے اس کو ذاتی ضرورت میں استعمال کرے یا کسی کارخیر میں لگائے اسے اختیار ہے، اس کے استعمال پر ثواب موقوف نہیں، معطی صدقہ کو دیتے وقت ہی ادائیگی صدقہ کا ثواب مل جاتا ہے۔ اسی طرح کسی غنی کو صدقہ نافلہ کی نیت سے کچھ دیا، یا زیر کفالت لوگوں پر خرچ کیا تو دیتے ہی یا خرچ کرتے ہیں صدقہ کا ثواب مل گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند