• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 605018

    عنوان:

    جس پر زكاۃ واجب نہیں اگر وہ كچھ رقم زكاۃ كی نیت سے دیدے تو كیا حكم ہے؟

    سوال:

    محترم جناب میں صاحبِ نصاب نہی ہوں۔ اور میں نے زکاة کی نیت سے پیسے دئیے تھے ۔ایک مرتبہ مدرسہ میں اور پھر باہر ملک میں کسی ضرورت مند کو تو کیا یہ زکاة دینا درست ہے یا نہیں؟ اس میں ثواب ملے گا یا گناہ اصلاح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605018

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 871-712/M=11/1442

     زکاة واجب نہ ہونے کے باوجود آپ نے زکاة کی نیت سے غریب و ضرورت مند کو دیئے تو اس میں ناجائز اور گناہ کی کوئی بات نہیں، یہ تو ثواب ہی کا کام ہوا، نفلی صدقہ کا ثواب ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند