• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604599

    عنوان: جو زمین وراثت میں ملی ہو اس پر زکاة فرض ہوگی یا نہیں؟ 

    سوال:

    جو زمین وراثت میں ملی ہو اس پر زکاة فرض ہوگی یا نہیں؟ اس زمین کی زکاة نکالنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 604599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 813-174T/D=10/1442

     (۱) وراثت میں ملی زمین پر زکاة فرض نہیں۔ زکاة اس زمین کی مالیت پر فرض ہوتی ہے جو تجارت کرنے کی نیت سے خریدی گئی ہو۔

    (۲) ہاں اگر وراثت کی زمین عشری ہے تو آسمان (بارش کے ) پانی سے سینچائی ہونے کی صورت میں پیداوار کا دسواں حصہ (عشر) واجب ہوتا ہے اور اگر قیمت دے کر پانی لیا گیا جیسے (ٹیوبویل کا کرایہ دے کر سینچائی کی گئی تو نصف عشر (بیسواں حصہ پیداوار کا) واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند