• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604594

    عنوان:

    بیٹے کی پڑھائی پر دی گئی فیس زكات كے حساب میں شامل كرنا؟

    سوال:

    میں نے اپنے بیٹے کی پڑھائی میں اس کی یونیورسٹی کی فیس میں 5800 برطانوی پاؤنڈ دیئے ہیں ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا زکاة کا حساب کرتے وقت اس رقم کو زکاة کی مد میں شامل کرسکتاہوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 604594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 814-175T/D=10/1442

     (۱) بیٹے کی فیس کے طور پر جو رقم ادا کی گئی اسے زکاة میں محسوب نہیں کرسکتے۔

    (۲) نصاب کا سال پورا ہونے کے وقت جس قدر رقم، سونا چاندی، مالِ تجارت آپ کی ملکیت میں ہوگا اس سب کا حساب کرکے زکاة نکالی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند